لاہور:پاکستان کے لاہور میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں میزبان پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
شکیب الحسن نے کہاکہ ان کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔ لیٹن داس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ ان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
سپرفور مرحلے کے افتتاحی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کی شروعات مایوس کن رہی ۔افغانستان کے خلاف میچ میں سنچری بنانے والے بنگلہ دیشی بلے باز مہدی حسن معراج بغیر کھاتہ کھولے نسیم شاہ کی گیند پر فخرزماں کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔
آخری اطلاع موصول ہونےتک بنگلہ دیش نے 6.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 40 رن بنا لئے ہیں۔نسیم شاہ نے مہدی حسن کو آوٹ کیا۔اس کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے لیٹن داس کو 16 رنوں کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دیکھائی۔محمد نعیم 16 رن اور کپتان شکیب الحسن چار بنا کر کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو ایک ایک وکٹ ملا،
یہ بھی پڑھیں:Aghanistan Vs Srlanka سری لنکا نے افغانستان کو دو رن سے شکست دے کر سپر فور کیلئے کوالیفائی کیا
اس سے قبل بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہاکہ پچ سے بلے بازوں کو تھوڑی مدد مل سکتی ہے۔بلے باز اگر ٹک کھیلیں گے تو کافی رن بن سکتا ہے۔ دوسری طرف پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے ٹاس ہار گئے۔ ہماری گیندبازی مضبوط ہے ۔بنگلہ دیش کو بڑا اسکور کھڑا کرنے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔