کولمبو:ایشیا2023 کے سپر فور مرحلے کے ایک اہم میچ میں مہمان ٹیم بنگلہ دیش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری میزبان ٹیم سری لنکا کو توقع کے مطابق شروعات نہیں ملی اور 34 رنوں کے مجموعی اسکور پر پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا۔سدھیرا سماراوکراما نے 93 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کوشل مینڈس 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
-
Samarawickrama's scintillating 93-run knock has propelled Sri Lanka to a total of 257 runs! The pitch is proving to be two-paced, offering significant assistance to spinners.
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Can the Tigers successfully chase down this total? #AsiaCup2023 #SLvBAN pic.twitter.com/OypgNVEL4O
">Samarawickrama's scintillating 93-run knock has propelled Sri Lanka to a total of 257 runs! The pitch is proving to be two-paced, offering significant assistance to spinners.
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 9, 2023
Can the Tigers successfully chase down this total? #AsiaCup2023 #SLvBAN pic.twitter.com/OypgNVEL4OSamarawickrama's scintillating 93-run knock has propelled Sri Lanka to a total of 257 runs! The pitch is proving to be two-paced, offering significant assistance to spinners.
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 9, 2023
Can the Tigers successfully chase down this total? #AsiaCup2023 #SLvBAN pic.twitter.com/OypgNVEL4O
پیتھون نسانکا نے 40 رنز بنائے، دھننجیا ڈی سلوا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دسن شناکا 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شرف الاسلام نے دو جبکہ تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کولمبو میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ٹاس کے موقع پر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ہمارے لیے میچ جیتنا بہت ضروری ہے،کنڈیشن کے مطابق کھیلیں گے۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شاناکا نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے، وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے، کھلاڑی بہترپرفارم کرناجانتے ہیں۔ایشیا کپ کے اسپر فور مرحلے کی چاروں ٹیمیں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش اس وقت کولمبو میں موجود ہیں، جہاں ایونٹ کے باقی تمام میچز کھیلے جانے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Hardik Pandya on his Form میرے کام کا بوجھ دوسروں سے دو یا تین گنا زیادہ ہے: پانڈیا
سپر فور مرحلے کا دوسرے میچ سری لنکا مقابلہ بنگلادیش اس وقت جاری ہے جب کہ پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔
یو این آئی