ETV Bharat / sports

پی ایس ایل میں آندرے رسل کے سر میں لگی چوٹ، اسپتال میں داخل - پاکستان سپر لیگ کے 18ویں میچ

ابوظبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 18ویں میچ میں بیٹنگ کے دوران گیند لگنے کے بعد آندرے رسل نے بیٹنگ جاری رکھی تھی تاہم انہوں نے فیلڈنگ نہیں کی تھی۔ ٹیسٹ کے لیے رسل کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ واپس ہوٹل آگئے ہیں۔

Andre Russell hit on helmet in PSL
پی ایس ایل میں آندرے رسل کے سر میں لگی چوٹ، اسپتال میں داخل
author img

By

Published : Jun 13, 2021, 1:51 PM IST

ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار آل راؤنڈر آندرے رسل کو جمعہ کے روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچ کے دوران سر پر چوٹ لگنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیل رہے آندر رسیل کے سر میں اس وقت چوٹ لگ گئی تھی جب وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں بلے بازی کررہے تھے۔ اس کے بعد وہ میدان میں فلڈنگ کرنے نہیں اترے تھے اور کنکشن کے اصول کے مطابق رسل کی جگہ نسیم شاہ کو میدان میں اتارا گیا تھا۔

بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے کے بعد بھی آندرے رسل نے بیٹنگ جاری رکھی تھی تاہم انہوں نے فیلڈنگ نہیں کی تھی۔ اسپتال منتقل کرنے کے بعد ان کے ٹیسٹ لیے گئے جس کے بعد وہ واپس ہوٹل آگئے ہیں۔ اور انکا تیصت بھی کلیئر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹ سے باآسانی ہرا دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.