ETV Bharat / sports

Ajinkya Rahane پوری آزادی کے ساتھ کھیلیں جیسوال: رہانے - انٹرنیشنل کرکٹ اور دیگر چیزوں کے بارے میں زیادہ

ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے چاہتے ہیں کہ نوجوان ٹیلنٹ یشسوی جیسوال اگرویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرتے ہیں تو وہ پوری آزادی کے ساتھ کھیلیں۔

پوری آزادی کے ساتھ کھیلیں جیسوال: رہانے
پوری آزادی کے ساتھ کھیلیں جیسوال: رہانے
author img

By

Published : Jul 11, 2023, 7:52 PM IST

ڈومینیکا:

اجنکیا رہانے نے پہلے ٹیسٹ سے قبل منگل کو نامہ نگاروں سے کہاکہ سب سے پہلے، میں ان کے لیے خوش ہوں۔ انہوں نے ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آئی پی ایل میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔ وہ سرخ گیند کی کرکٹ میں جس طرح سے بلے بازی کر رہے ہیں وہ سب سے اہم ہے۔ اونہں نے گزشتہ سال دلیپ ٹرافی میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

رہانے نے کہاکہ میرا ان کے لیے صرف یہی پیغام ہوگا کہ وہ جس طرح سے اب تک بیٹنگ کرتے رہے ہیں اسی طرح سے بلے بازی کریں۔ انٹرنیشنل کرکٹ اور دیگر چیزوں کے بارے میں زیادہ نہ سوچیں اور آزادی سے کھیلیں۔ میرے خیال میں انہیں میدان میں جاکراپنا کھیل کھیلنے کی ضرورت ہے۔ یہ بہت اہم ہے۔ میں اس کے لیے بہت خوش ہوں۔"

ہندوستانی ٹیم 2023-25 ​​ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ مہم کا آغاز کرتے ہوئے بدھ سے شروع ہونے والے میچ میں کیریبین ٹیم کا سامنا کرے گی۔ نمبر تین کے تجربہ کار بلے باز چیتشور پجارا کے باہر ہونے کے بعد جیسوال کا ڈیبیو یقینی ہے۔ جیسوال نے اب تک 26 فرسٹ کلاس اننگز میں 80 سے زیادہ کی اوسط سے رنز بنائے ہیں اور گزشتہ سال دلیپ ٹرافی کے فائنل میں بھی شاندار 265 رنز بنائے تھے۔ راجستھان رائلز کے لیے کھیلنے والے جیسوال نے بھی اس سال کے آئی پی ایل میں 48 کی اوسط اور 163.61 کے اسٹرائیک ریٹ سے 625 رنز بنائے۔

رہانے نے کہا، "پجارا کی جگہ جو بھی کھیلے گا، اس کے لئے یقینی طور پر ایک موقع ہے۔ یہ اس شخص کے لیے اچھا کرنے کا بہترین موقع ہے۔ میں نہیں جانتا کہ تیسرے نمبر پر کون کھیلے گا، لیکن جو بھی ہو، مجھے یقین ہے کہ وہ اچھا کرے گا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستان کے باؤلنگ اٹیک میں بھی ایک نیا چہرہ دیکھنے کی امید ہے۔ تجربہ کار تیز گیند باز محمد شامی کے کام کا بوجھ سنبھالنے کے لیے انہیں کیریبین سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں محمد سراج کا ساتھ دینے کے لیے جے دیو انادکٹ یا مکیش کمار میں کوئی الیون میں جگہ بنا سکتا ہے۔

رہانے نے کہا،کہ سراج ایک سینئر بولر ہیں، جے دیو نے کافی کرکٹ کھیلی ہے، باقی دو کھلاڑی (شاردول ٹھاکر اور نودیپ سینی) کے پاس بھی کافی تجربہ ہے۔ وہ واقعی اچھا کام کر رہے ہیں، لہذا یہ سب کے لیے اچھا کرنے کا موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Sunil Gavaskar عالمی کپ جیتنا میرے کریئر کا سب سے خاص لمحہ، گاوسکر

انہوں نے مزید کہا کہ شامی، ظاہر ہے کہ اگر وہ سینئر باؤلر ہیں تو اس نے ہمارے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن انہیں آرام کی ضرورت ہے۔ اس لیے یہ ان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہت اچھا موقع ہے جنہیں موقع ملے گا اور مجھے یقین ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.