ETV Bharat / sports

افغانستان۔پاکستان یک روزہ سیریز یو اے ای سے سری لنکا منتقل - آئی پی ایل 2021

افغانستان اور پاکستان کے مابین آئندہ تین یک روزہ میچوں کی سیریز کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) سے سری لنکا منتقل کردیا گیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے افسران نے اس کی تصدیق کی ہے۔

afghanistan vs pakistan
afghanistan vs pakistan
author img

By

Published : Jul 24, 2021, 10:25 PM IST

یکم ستمبر سے سری لنکا کے ہمبنتوتا میں واقع مہندا راجا پکسے اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی افغانستان اور پاکستان کے مابین سیریز کا ابتدائی طور پر یو اے ای میں کھیلنے کا منصوبہ تھا لیکن اس خطے میں مقامات کی عدم دستیابی کی وجہ سے میزبان ٹیم کو اپنے منصوبوں کو تبدیل کرنا پڑا۔

سمجھا جاتا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کی میزبانی کے لیے اے سی بی نے متحدہ عرب امارات اور عمان سے رجوع کیا تھا لیکن دونوں ممالک آئندہ مصروف پروگرام کی وجہ سے انہیں ایڈجسٹ کرنے میں ناکام رہے۔

در حقیقت آئی پی ایل 2021 کے بقیہ میچز ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے ہیں اور آئی پی ایل کے مکمل ہونے کے بعد یو اے ای کو عُمان کے ساتھ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرنی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت 9 میچوں میں سے 40 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے سُپر لیگ ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہے جبکہ افغانستان اب تک تینوں میچوں میں کامیابی کے ساتھ 30 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.