ETV Bharat / sports

IPL 2022: ایلکس ہیلز کی جگہ ایرون فنچ کے کے آر میں شامل - ایلکس ہیلز کی جگہ ایرون فنچ کے کے آر میں شامل

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے گزشتہ سال آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ایرون فنچ کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز ایلکس ہیلز کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔ Aaron Finch Joins KKR

ایلکس ہیلز کی جگہ ایرون فنچ کے کے آر میں شامل

author img

By

Published : Mar 12, 2022, 7:36 AM IST

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز ایلکس ہیلز نے آئی پی ایل 2022 میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایلکس نے یہ فیصلہ بائیو ببل کی وجہ سے ہونے والی تھکاوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کیا ہے۔ Alex Hales out of IPL 2022

آپ کو بتاتے چلیں کہ ایلکس ہیلز کے اس فیصلے کے بعد کے کے آر نے آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز ایرون فنچ کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔ Aaron Finch Joins Kolkata knight Riders

بتا دیں کہ ایرون فنچ کو آئی پی ایل 2022 کی نیلامی میں کسی ٹیم نے نہیں خریدا تھا۔ لیکن ہیلز کے ٹیم چھوڑنے کے بعد فنچ کو آئی پی ایل 2022 میں کھیلنے کا موقع مل گیا ہے۔

کولکتہ نے گزشتہ سال آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان فنچ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ICC T20 World Cup winning captain Finch joins KKR

فنچ اب تک 88 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچوں میں دو سنچری اور 15 نصف سنچریوں کی مدد سے 2686 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وہ 87 آئی پی ایل میچ بھی کھیل چکے ہیں۔ اس دوران ان کے نام 2005 رنز ہیں۔

کولکتہ سے پہلے آئی پی ایل میں فنچ راجستھان رائلز، دہلی ڈیئر ڈیولز (اب دہلی کیپٹلز)، پونے واریئرز، سن رائزرز حیدرآباد، ممبئی انڈینز، گجرات لائنز، کنگز الیون پنجاب (اب پنجاب کنگز) اور رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیل چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.