ETV Bharat / sports

Sarfaraz Khan سرفراز خان نے کبھی کسی کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی، قریبی ذرائع کا دعویٰ - سرفراز کے جشن پر سلیکٹرز ناراض

ٹیم انڈیا میں سرفراز خان کے انتخاب کو لے کر اتوار سے ہی ہنگامہ برپا ہے۔ اتوار کو بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹیم میں ان کے منتخب نہ ہونے کی بڑی وجہ فٹنس اور خراب نظم و ضبط ہے۔ پیر کے روز کھلاڑی کے قریبی ذرائع نے ان دعووں کی تردید کی ہے۔ source close to Sarfaraz Khan Deny Allegations of Indiscipline and Disrespectful Behaviour

People Close to Sarfaraz Deny Allegations of Indiscipline and Disrespectful Behaviour
سرفراز خان نے کبھی کسی کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی، قریبی ذرائع کا دعویٰ
author img

By

Published : Jun 26, 2023, 10:07 PM IST

نئی دہلی: سرفراز خان کو بھارتی ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے سے متعلق فٹنس اور ڈسپلن کے مسائل بتائے جارہے ہیں، لیکن ممبئی کرکٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ بورڈ) کے ایک طبقے کا یہ خیال ہے کہ سرفراز کو اپنی فٹنس کو بہتر بنانے اور میدان کے اندر اور باہر کچھ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ممبئی کرکٹ سے وابستہ لوگوں نے البتہ اس مڈل آرڈر بلے باز کا دفاع کیا ہے۔

بتادیں کہ سرفراز نے گزشتہ سیزن میں دہلی کے خلاف سنچری بنانے کے بعد ڈریسنگ روم کی طرف انگلی اٹھا کر جارحانہ انداز میں جشن منایا تھا۔ اس کا یہ عمل اچھا نہیں سمجھا گیا۔ سرفراز کا یہ طریقہ اس وقت اسٹیڈیم میں موجود سلیکٹرز میں سے ایک پر طنز سمجھا گیاتھا۔ وہیں کرکٹر کے قریبی ذرائع نے پیر کے روز ایک نیوز ایجنسی کو بتایاکہ 'دہلی میں رنجی میچ کے دوران سرفراز کا جشن ان کے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچ امول مجمدار کے لیے تھا۔ مجمدار نے سرفراز کی سنچری اننگز اور کیپ اتار کر جشن منانے کو بھی سراہا۔ اس وقت اسٹیڈیم میں سلیکٹر چیتن شرما نہیں بلکہ سلیل انکولا تھے۔ سرفراز نے ٹیم کو دباؤ کے حالات سے نکالا اور یہ جشن ان کے لیے تھا۔ ذرائع نے کہاکہ 'کیا کھل کر جشن منانا غلط ہے اور وہ بھی اس وقت جب آپ اپنے ڈریسنگ روم کی طرف اشارہ کر رہے ہوں'۔

سرفراز کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ گزشتہ برس مدھیہ پردیش کے اس وقت کے کوچ چندرکانت پنڈت ان کے رویہ سے خوش نہیں تھے، لیکن ذرائع نے کہا کہ پنڈت نے ہمیشہ ان کے ساتھ پیار دکھایا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا، 'چندو سر ان کے ساتھ بیٹے جیسا سلوک کرتے ہیں۔ وہ سرفراز کو 14 برس کی عمر سے جانتے ہیں۔ وہ ہمیشہ سرفراز کی تعریف کرتے ہیں۔ وہ سرفراز پر کبھی ناراض نہیں ہوگا۔ سرفراز کے قریبی لوگ تاہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ رنوں کا انبار لگانے کے بعد بھی انہیں کیوں نظر انداز کیا گیا۔ بھارتی ٹیم میں فٹنس کا معیار 16.5 (یو یو ٹیسٹ) ہے اور وہ اسے حاصل کر چکے ہیں۔ جہاں تک کرکٹ فٹنس کا تعلق ہے تو وہ کئی بار دو دن بیٹنگ کر چکے ہیں اور پھر دو دن فیلڈنگ کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.