ETV Bharat / sports

Commonwealth Games 2022: کامن ویلتھ گیمز کے بارہ لاکھ ٹکٹس فروخت

author img

By

Published : Jul 20, 2022, 1:50 PM IST

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں خواتین کی کرکٹ کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں بھارت اور پاکستان کا میچ 31 جولائی کو ہوگا۔ Ind Pak Cricket Match in Commonwealth Games 2022

کامن ویلتھ گیمز کے بارہ لاکھ ٹکٹس فروخت
کامن ویلتھ گیمز کے بارہ لاکھ ٹکٹس فروخت

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے 12 لاکھ ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں مقامی عوام کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔ برمنگھم میں 28 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے 12 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کی کرکٹ کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں بھارت۔ پاکستان کا میچ 31 جولائی کو ہوگا۔ 12 Lakh tickets sold for Commonwealth Games

واضح رہے کہ برمنگھم میں بھارت اور پاکستانی نژاد بہت سے لوگ رہتے ہیں۔ برمنگھم گیمز کے سی ای او ایان ریڈ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے میچ میں بھی اسٹیڈیم بھرا رہنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کرکٹ کا مداح ہوں۔ بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں ہیں، اس لیے یہاں کے لوگ اس میچ میں کافی دلچسپی لے ہیں۔ بھارتی مردوں کی ٹیم حال ہی میں یہاں کھیلنے آئی تھی اور اب خواتین کرکٹ میچ بھی توجہ کا مرکز ہوگا۔

ایان ریڈ نے کہا کہ سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ امید ہے کہ بھارت اور انگلینڈ اس میں کھیلیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹیں بھی تقریباً فروخت ہو چکی ہیں۔ لندن اولمپکس 2012 کے بعد انگلینڈ میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ میں 72 کامن ویلتھ ممالک کے 5000 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Neeraj Chopra To Lead India's Athletic Team: نیرج چوپڑا کامن ویلتھ گیمز کے ایتھلیٹکس دستے کی قیادت کریں گے

بھارت اور پاکستان کی ممکنہ ٹیم درج ذیل ہیں۔

بھارتی خواتین کی کرکٹ ٹیم: اسمرتی مندھانا، شفالی ورما، سبھنینی میگھنا، جمیما روڈریگز، ہرمن پریت کور، دپتی شرما، ہرلین دیول، پوجا وستراکر، تانیہ بھاٹیہ، یستیکا بھاٹیہ، راجیشوری گائیکواڑ، میگھنا سنگھ، رینوکا سنگھ، رادھا یادو اور اسنیہا رانا

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم: بسمہ معروف، منیبہ علی، انعم امین، ایمن انور، ڈائنا بیگ، ندا ڈار، گل فیروزہ، طوبیٰ حسن، کائنات امتیاز، سعدیہ اقبال، ارم جاوید، عائشہ نسیم، عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا اور عمائمہ سُہیلی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.