ETV Bharat / sports

پی وی سندھو کی ریٹائرمنٹ؟ سوشل میڈیا پر سنسنی

بھارت کی سرکردہ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریٹائرمنٹ کے تعلق سے ایک پوسٹ کرکے مداحوں کو اچانک ششدر کر دیا ہے۔

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 3:54 PM IST

Updated : Nov 2, 2020, 9:09 PM IST

pv sindhu
pv sindhu

پی وی سندھو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ ریٹائرمنٹ کے بارے میں ایک پوسٹ لکھی جس کی وجہ سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

بھارت کے اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کیا جس کے بعد ان کے ریٹائرمنٹ کے بارے میں بحث شروع ہوگئی تاہم انہوں نے ٹویٹ میں اشارہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس ختم ہونے کے بعد اپنا کھیل جاری رکھیں گی۔

موجودہ ورلڈ بیڈمنٹن چیمپیئن پی وی سندھو نے اپنے مداحوں اس وقت کو حیرت میں مبتلا کردیا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ 'آئی ریٹائر(میں سبکدوش ہوگئی)۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

پی وی سندھو کے ان الفاظ کے بعد 'ایسا لگ رہا تھا کہ انہوں نے بیڈمنٹن سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے لیکن بعد میں سندھو نے کہا کہ یہ ریٹائرمنٹ اس خوف اور منفی سوچ سے ہے جس سے وہ وہ لمبے عرصے سے پریشان ہیں اور اب وہ اس سے چھٹکارا چاہتی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے پی وی سندھو کے والد نے کہا کہ 'سندھو کے بیڈمنٹن سے ریٹائرمنٹ کی خبریں غلط ہیں۔ انہوں نے سندھو کا ٹویٹ پڑھنے کے بعد اپنی رائے دی۔

ریو اولمپکس کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی سندھو نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'ڈنمارک اوپن آخری ٹورنامنٹ تھا۔ آئی ریٹائر (میں ریٹائرمنٹ لیتی ہوں)۔ '

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

سندھو نے مزید لکھا کہ 'میں کافی دنوں سے سوچ رہی تھی کہ مجھے اپنی سوچ اور خیالات کو صاف رکھنا چاہیے۔ میں اس بات کو قبول کرتی ہوں کہ میں اس سے کافی لمبے عرصے سے جوجھ رہی ہوں۔ آپ جانتے ہیں کہ مجھے اچھ محسوس نہیں ہورہا ہے اس لیے میں آج یہ پیغام لکھ کر بتا رہی ہوں کہ اب میں مزید اس کا سامنا نہیں کرسکتی۔

سندھو نے لکھا 'میں سمجھ سکتی ہوں کہ اس بیان کو پڑھ کر آپ حیران یا الجھن کا شکار ہوجائیں گے لیکن جب آپ تحریر کو پوروا پڑھیں گے تو آپ میرے خیالات کو سمجھ پائیں گے اور مجھے امید ہے کہ آپ میرا ساتھ دیں گے۔'

موجودہ عالمی چیمپیئن پی وی سندھو نے مزید کہا کہ 'یہ وبا میرے لیے آنکھیں کھل دینے والا حادثہ ہے۔ میں خود کو کھیل کے اختتام تک سب سے مضبوط حریف کی کے لیے تیار کر سکتی ہوں۔ میں نے ایسا پہلے بھی کیا ہےاور دوبارہ بھی کرسکتی ہوں لیکن اس وائرس کا سامنا کیسے کروں جس نے پوری دنیا پر بریک لگادیا، مہینوں سے ہم اپنے گھروں میں ہیں اور ابھی خود سے سوال کر رہے ہیں کہ باہر نلکیں بھی یا نہیں؟

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

سندھو نے کہا کہ 'موجودہ پریشانی کن حالات سے ریٹائرمنٹ لینا چاہتی ہوں۔ اس منفی حالات، مستقل خوف، غیر یقینی صورتحال سے سبکدوش ہونا چاہتی ہوں۔

اس بیڈمنٹن کھلاڑی نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کو شکست دینے کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم جس چیز کا انتخاب کرتے ہیں وہ ہمارے مستقبل اور آنے والی نسل کے مستقبل کی وضاحت کرے گا۔ ہم انہیں مایوس نہیں کرسکتے۔

Last Updated : Nov 2, 2020, 9:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.