یہ دوسری بار ہوگا جب بھارت اس پریمیئم ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا جو اولمپک سال کو چھوڑ کر ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔
بھارت نے حیدرآباد میں سال 2009 میں آخری بار بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپیئن شپ کی میزبانی کی تھی۔ تب سے لے کر آج تک بھارت نے 2014 تھامس اور اوبیر کپ فائنل، ایشیائی چیمپئن شپ کے علاوہ سالانہ بی ڈبلیو ایف سُپر 500 ایونٹ، یونیکس۔سن رائز انڈیا اوپن سمیت مختلف اہم بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی میزبانی کی ہے۔
-
𝗜𝗧'𝗦 𝗖𝗢𝗠𝗜𝗡𝗚 𝗛𝗢𝗠𝗘 🔥
— BAI Media (@BAI_Media) July 13, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
A moment of pride for Indian badminton as India has been allotted the rights to host 2026 BWF World Championships after 17 years 🥳
Comment down your reaction with an emoji 😍#IndiaontheRise#badminton pic.twitter.com/utHc8n3yDO
">𝗜𝗧'𝗦 𝗖𝗢𝗠𝗜𝗡𝗚 𝗛𝗢𝗠𝗘 🔥
— BAI Media (@BAI_Media) July 13, 2021
A moment of pride for Indian badminton as India has been allotted the rights to host 2026 BWF World Championships after 17 years 🥳
Comment down your reaction with an emoji 😍#IndiaontheRise#badminton pic.twitter.com/utHc8n3yDO𝗜𝗧'𝗦 𝗖𝗢𝗠𝗜𝗡𝗚 𝗛𝗢𝗠𝗘 🔥
— BAI Media (@BAI_Media) July 13, 2021
A moment of pride for Indian badminton as India has been allotted the rights to host 2026 BWF World Championships after 17 years 🥳
Comment down your reaction with an emoji 😍#IndiaontheRise#badminton pic.twitter.com/utHc8n3yDO
انڈین بیڈمنٹن اسوسی ایشن کے صدر ہیمنت بسوا سرما کو یقین ہے کہ 2026 میں عالمی چیمپئن شپ کی میزبانی سے بھارتی بیڈمنٹن کو عالمی سُپر پاور بننے کی سمت میں بڑا قدم اٹھانے میں مدد ملے گا۔
ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ 'اس طرح کے ٹورنامنٹ کی میزبانی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے ایک بڑی حصولیابی ہوگی'۔
بی ڈبلیو ایف نے گزشتہ برس کورونا وبا کے سبب بند ہوئی کھیل کی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں بی ڈبلیو ایف نے اپنے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کیلینڈر کو پھر سے تیار کرنے کا ذہن بنایا ہے۔
بھارت کو 2023 میں سدیرمن کپ کی میزبانی کرنی تھی لیکن بی ڈبلیو ایف نے چین کے سوزو کو اس ورلڈ مکسڈ ٹیم چیمپیئن شپ کی میزبانی کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں چین میں کورونا کی صورتحال کی وجہ سے بی ڈبلیو ایف کو اس سال ہونے والے 2021 سدیرمن کپ کو چین کے سوزو سے فن لینڈ کے شہر ونتا میں منتقل کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔
بی ڈبلیو ایف نے ایک بیان میں کہا کہ 'سوزو اب بی ڈبلیو ایف ورلڈ مکسڈ ٹیم چیمپیئن شپ کے 2023 ایڈیشن کی میزبانی کرے گا جبکہ 2023 ایڈیشن کا اصل میزبان بھارت 2026 میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپیئن شپ کی میزبانی کرے گا۔