ETV Bharat / sports

ٹیبل ٹینس کے پہلے درون اچاریہ بھوانی مکھرجی چل بسی - بھوانی مکھرجی نے چنڈی گڑھ

ٹیبل ٹینس کے پہلے درون اچاریہ اور بھارتی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ بھوانی مکھرجی کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ 68 سال کے تھے اور ان کے خاندان میں بیوی اور ایک بیٹا ہے۔

ٹیبل ٹینس کے پہلے درون اچاریہ بھوانی مکھرجی چل بسی

author img

By

Published : Dec 6, 2019, 8:08 PM IST

بھوانی مکھرجی نے چنڈی گڑھ کے قریب اپنی زیرک پور رہائش گاہ پر آج آخری سانس لی۔ وہ کچھ عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔

بھوانی دا کے نام سے مشہور بھوانی مکھرجی 70 کی دہائی کے وسط میں آئی این ایس پٹیالہ سے منسلک تھے جہاں سے انہوں نے کوچنگ کا ڈپلوما کیا تھا۔ ان میں صلاحیت کو ڈھونڈنے اور انہیں تراشنے کی خاص مہارت تھی۔

انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم اور گریجویشن راجستھان کے اجمیر سے کیا تھا جہاں ان کے والد ڈاکٹر تھے۔ وہ اسکول اور کالج کی سطح تک ٹیبل ٹینس کھیلے تھے اور اس کے بعد کوچ بن گئے تھے۔

وہ آئی این ایس پٹیالہ میں ہیڈ کوچ تھے اور 2010 دولت مشترکہ کھیلوں کے بعد کچھ وقت کے لئے ہندستان کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بنے تھے جب ہندستان کے پاس غیر ملکی کوچ نہیں تھا۔ وہ 2012 کے لندن اولمپک سوميہ جيت گھوش اور انکتا داس کے ساتھ گئے تھے۔

انہوں نے 34 سال تک ٹیبل ٹینس کی خدمت کی اور پھر بھارتی اسپورٹس اتھارٹی سے ریٹائر ہوئے۔ کھیل کے تئیں ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے انہیں درون اچاریہ ایوارڈ پیش کیا تھا اور اس طرح وہ ٹیبل ٹینس کے پہلے درون اچاریہ ایوارڈي بنے تھے۔

بھارتی ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل پی سنگھ اور سابق سیکرٹری جنرل اور مشیر دھن راج چودھری نے بھوانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کھیل کو ان کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.