ETV Bharat / sports

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سندھو کا تعاون - بیڈمنٹن کھلاڑی سندھو

بیڈمنٹن کی عالمی چمپیئن شٹلر پی وی سندھو نے جمعرات کوخوفناک کووڈ 19 وبائی بیماری سے لڑنے کے لئے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹر ریلیف فنڈز میں 5-5 لاکھ روپے کی امداد دی ہے ۔

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سندھو کا تعاون

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 6:11 PM IST

حیدرآباد میں پیدا ہونے والی بیڈمنٹن کھلاڑی سندھو نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر تحریر کیا کہ میں اس کے ذریعے کووڈ 19 کے خلاف لڑنے کے لئے ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں پانچ پانچ لاکھ روپے کی رقم عطیہ کرتی ہوں۔

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سندھو کا تعاون
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سندھو کا تعاون

واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا کے پازیٹئو معاملات کی تعداد 600 کے نشان کو عبور کر چکی ہے ، جبکہ اب تک 13 اموات کی اطلاع ملی ہے، جس سے حکومت نے اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 14 اپریل تک ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر میں 4،00،000 سے زیادہ افراد کو متاثر کرنے والی اس مہلک بیماری نے ٹوکیواولمپک کھیلوں کو اگلے سال تک کے لئے ملتوی کرنےکے علاوہ اولمپک کوالیفائر سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کی تمام سرگرمیوں کو روک دیا ہے۔ اس نے عالمی سطح پر 21،000 سے زیادہ افراد کی جانیں لی ہیں۔

بیڈمنٹن کی مشہور کھلاڑی پی وی سندھو نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے لئے فی کس پانچ لاکھ روپئے عطیہ کا اعلان کیا۔

انہوں نے اس خصوص میں انگریزی میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ وزرائے اعلی کے ریلیف فنڈ میں پانچ لاکھ روپئے فی کس عطیہ دیں گی۔

سندھو کا یہ ٹوئیٹ اس وقت سامنے آیا ہے جب ان ریاستوں کی مشہور شخصیات نے اپنے اپنے طورپر وزیراعلی کے ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.