ETV Bharat / sitara

'کون بنے گا کروڑپتی سیزن-11'کا حصہ بننا چاہتے ہیں؟ - popular television quiz show Kaun Banega Crorepati (KBC)

مشہور ریلیٹی کوئزشو'کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 11' کا آڈیشن کے لیے رجسٹریشن یکم مئی سے شروع ہوگا۔

kaun banega crorepati season 11
author img

By

Published : Apr 17, 2019, 1:34 PM IST

سونی ٹی وی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں امیتابھ بچن رجسٹریشن کی تاریخ اور وقت کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

kaun banega crorepati season 11
آپ 'کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 11' حصہ بننا چاہتے ہیں؟

ویڈیو میں امیتابھ بچن نے بتایا کہ رجسٹریشن ایک مئی رات نو بجے سے شروع ہوں گے۔

اگر آپ بھی امیتابھ بچن کے ساتھ ہاٹ سیٹ پر بیٹھنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل مراحل طے کریں۔

پہلا: کے بی سی کے پروموشن کے دوران روزانہ ناظرین سے ایک سوال پوچھا جاتا ہے۔ اس کا جواب دینے کے لیے پہلے رجسٹریشن کریں۔ یہ یکم مئی شروع ہوگا۔ اس کے بعد آپ کے پاس مسیج آئے گا اور آپ کا انتخاب کیے جانے پر شو کی ٹیم آپ سے رابطہ کرے گی۔

دوسرا: تقریبا 9990 لوگوں کو کال سینٹر والے فون کرتے ہیں۔ کال سینٹر کے نمائندے پوچھتے ہیں کہ آپ نے شو میں حصہ لینے کے لیے اپنا جواب تھا یا نہیں؟ اگر آپ کال سینٹر کے نمائندے کے سوالوں کے جواب نہیں دے سکیں تو آپ کو ایک بار پھر سے فون کیا جائے گا، لیکن دوسری بار بھی مناسب جواب نہیں دیا گیا تو آپ کا رجسٹریشن منسوخ کر دیا جائے گا۔

تیسرا: آڈیشن کی جگہ اور تاریخ طے ہونے کے بعد امیدوار کو اپنا پاسپورٹ سائز چار رنگین فوٹو، پین کارڈ، پیدائشی سرٹیفیکٹ اور دیگر ضروری کاغذات ساتھ لے کر جانے ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ طے کرنا ہوتا ہے کہ شو کے دوران 'فون اور دوست' کی لائف لائن پر وہ اپنے کس دوست کو فون کریں گے؟ امیدوار کو اپنے دوست کا نام بتانے کے ساتھ ہی اسی کی چار پاسپورٹ سائز فوٹو دینی ہوتی ہے۔

چوتھا: امیدوار کو دو مرحلے میں داخلہ جاتی امتحان(انٹرینس ٹیسٹ) دینے ہوتے ہیں۔ اس میں تحریری اور تقریری دونوں امتحان شامل ہیں۔ جو امیدوار اس میں کامیابی حاصل کر لیتا ہے، وہ آگے کی منازل طے کر تا ہے۔

پانچواں: انٹرینس ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد تین رکنی بورڈ کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد فاسٹ ٹیسٹ فنگر فرسٹ مرحلے کے لیے لسٹ تیار کی جاتی ہے۔ اس مرحلے کے لیے دو لسٹ بنائی جاتی ہے، تاکہ کسی امیدوار کے کسی وجہ سے غیر حاضر ہونے پر دوسرے امیدوار کو موقع مل سکے۔

چھٹا: فاسٹ ٹیسٹ فنگر فرسٹ کا مرحلہ شو کے شروعات میں ہی دیکھایا جاتا ہے۔ اس کے تحت چار متبادلوں کے ساتھ شرکا کے ایک سوال پوچھا جاتا ہے اور سوال کا جواب سب سے پہلے اور صحیح دینے والے امیدوار کو اس شو میں آگے بڑھنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ وہیں فاسٹ ٹیسٹ فنگر فرسٹ میں نمبر نہیں حاصل کرنے والا شخص گھر لوٹ جاتا ہے۔

Intro:Body:

jeelani

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.