ٹی وی شائقین کے لیے خوشخبری ہے، 17 سال قبل جس میڈیکل ٹی وی ڈرامہ نے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا تھا، اب ایک نئی تر و تازگی کے ساتھ ان گزرے زمانوں کی یادیں پھر سے تازہ کرنے جا رہا ہے۔
اسٹار پلس پر پیش ہونے والے سنجیونی کو موہنیش بہل اور کوہلی پُنج جیسے تجربہ کار اداکاروں نے تیار کیا ہے، ، جنھیں عوام میں مقبولیت حاصل ہے، اس سیزن میں ڈاکٹرز کی ٹیم کے ساتھ کہانی کو آگے بڑھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔
اس سیریل کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اداکاروں سے بات کرنے سیٹ پر اصلی ڈاکٹرز پہنچ رہے ہیں۔ یہ ڈاکٹرز انھیں کردار کو بخوبی پیش کرنے کے لیے مفید مشوروں سے نواز رہے ہیں۔ اس کا مقصد ہے شو میں ہر ایک چیز اصل سی لگے، اسی لیے ڈاکٹروں کی ٹیم کو بلایا جارہا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران اصلی ڈاکٹروں کے آنے کے بارے میں سُربھی چندنا کہتی ہیں، 'ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کرنا واقعی بہت مشکل ہے۔ کسی بھی سطح پر یہ آسان نہیں ہوتا، لیکن ایک سچے تجربہ کار کی اگر رہنمائی حاصل ہو جائے تو اس سے آسانی ہو جاتی ہیں۔
سُربھی نے مزید کہا کہ، ہم اس شو میں ڈرامے کے کے ساتھ الگ الگ میڈیکل کیسیز دکھانے والے ہیں، میں ان تمام میڈیکل ماہرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جنھوں نے سنجیونی کے سیٹ پر ہمیں اپنی پرفارمینس کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔