سب سے زیادہ کووڈ-19 کے معاملات مہاراشٹر سے آرہے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ بالی ووڈ اسٹارز بھی پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اداکار ارجن بجلانی کے پڑوس میں کورونا وائرس کے مثبت کیس کی اطلاع ملنے کے بعد ان کی عمارت کو سیل کردیا گیا ہے۔ وہیں 'بگ باس' سے مشہور ہوئے وکاس گپتا کی عمارت میں بھی ایک مثبت معاملہ سامنے آیا ہے۔
خبر آرہی ہے کہ وکاس گپتا کے کمپلیکس کو بھی بی ایم سی نے سیل کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وکاس گپتا کے کمپلیکس میں ایک شخص کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ اس کے بعد سے اس احاطے کو سیل کردیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ وکاس ملاڈ میں رہتے ہیں۔ اداکارہ اسمرتی کالرا بھی اس رہائشی کمپلیکس میں رہتی ہیں۔
حال ہی میں کرن جوہر کے گھر کے دو ملازمین اور بونی کپور کے گھر میں کام کرنے والا ایک ملازم کورونا مثبت پایا گیا ہے۔