ETV Bharat / sitara

ٹام اور ریٹا کووڈ-19 ویکسین کی تحقیق کے لئے خون کا عطیہ دیں گے - ٹام ہینکس

ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن نے کووڈ-19 تحقیق کے لئے خون اور پلازما کے عطیہ کرنے کے لئے رضاکارانہ خدمات انجام دینے کے لیے خود کو پیش کیا ہے۔

ٹام ریٹا
ٹام ریٹا
author img

By

Published : Apr 26, 2020, 2:52 PM IST

ہالی ووڈ کے مشہور جوڑے ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن جو حال ہی میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہینکس نے این پی آر پر انکشاف کیا 'ہم دونوں میاں بیوی کووڈ-19 تحقیق کے لیے خون اور پلازمہ کا عطیہ دیں گے'۔

انہوں نے کہا 'بہت سارے سوالات ہیں؟ جسیے اب ہم کیا کریں؟ کیا ہم کچھ کر سکتے ہیں؟ اور حقیقت میں، ہمیں ابھی پتہ چلا ہے کہ ہمارے اندر کووڈ-19 سے لڑنے کے لیے اینٹی باڈیز موجود ہیں'۔

انہوں نے کہا 'ہمیں ابھی تک کسی نے عطیہ دینے کو نہیں کہا ہے، اگر ہم سے خون و پلازمہ کا عطیہ چاہیے تو ہم دینے کے لیے تیار ہیں'۔

ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن ہالی وڈ کی پہلی شخصیات ہیں جو کووڈ-19 سے متاثر ہوئے تھے۔

11 مارچ کو انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ہم دونوں میاں بیوی کو کورونا وائرس ہو گیا ہے، اور اس کے بعد دونوں اپنے گھر میں ہوم قرنطینہ میں تھے اور مارچ کے آخر میں انہوں نے بتایا کہ اب ہم صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن کووڈ-19 کا شکار آسٹریلیا میں ہوئے تھے، آسٹریلیا میں وہ دونوں ایک فلم پر کام کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.