فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کی شوٹ میں تاخیر ہونے کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے دوسری فلم کی شوٹنگ رد کر دی گئی ہے۔
پیراماؤنٹ پکچرز کی جانب سے بنائی جا رہی فلم میشن امپاسیبل سیون کا تین ہفتوں کا شوٹ اٹلی کے وینائس میں ہونا تھا، لیکن اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے شوٹ کینسل کر دیا گیا ہے۔
پیراماؤنٹ پکچرز کی جانب سے کہا گیا ہے 'کورونا وائرس سے کاسٹ اور کریو کی حفاظت کے لیے شوٹ رد کرنا پڑا، اگر شوٹ ہوتا تو لوگ بھی شوٹنگ سائٹ پر کاسٹ کو دیکھنے پہنچتے، اس لیے ضروری تھا کہ شوٹ رد کیا جائے'۔
انہوں نے مزید کہا 'ٹوم کرُوز کی آنے والی فلم میشن امپاسیبل 7 کی تین ہفتے کی شوٹنگ اٹلی میں ہونی تھی'۔
یہ بھی پڑھیے
دہلی فسادات: 18 افراد کی موت، 200 سے زائد زخمی
دہلی کے فسادزدہ علاقوں میں نیم فوجی دستوں کا فلیگ مارچ
پیراماؤنٹ پکچرز کی طرف سے کہا گیا 'شوٹ کینسل کرنے کے بعد کاسٹ اور کریو کو ان کے گھر جانے دیا جا رہا ہے، حالات کا جائزہ لیا جائے گا، اسی کے حساب سے آگے کا منصوبہ بنایا جائے گا'۔
اس سے پہلے جیمز بونڈ کی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کا پروموشنل ٹور چین میں ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے کینسل کرنا پڑا۔