برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کی آج 24ویں برسی ہے۔ برطانوی شاہی خاندان کی رکن لیڈی ڈیانا 31 اگست 1997 کو صرف 36 سال کی عمر میں ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ وہ اپنی بے پناہ خوبصورتی اور عطیات کی وجہ سے کروڑوں دلوں کی مداح و محبوب تھیں۔ آج بھی ان کی خوبصورتی کی مثال دی جاتی ہے۔
ڈیانا اپنے والدین کی سب سے آخری اولاد تھیں۔ ان کے والدین طلاق کے بعد الگ الگ رہتے تھے۔ اسکول کی تعلیم کے بعد ڈیانا نے لندن میں کام کیا۔ حالانکہ کہا جاتا ہے کہ انہیں پڑھائی میں زیادہ دلچسپی نہیں تھی۔
ڈیانا کی زندگی کا اہم موڑ اس وقت آیا جب ان کی ملاقات برطانیہ کے شہزادہ چارلس سے ہوئی۔ لیڈی ڈیانا 29 جولائی 1981 کو شہزادہ چارلس سے شادی کے بعد شہزادی ڈیانا بن گئیں۔
کہا جاتا تھا کہ ان کی شادی کے صرف چند ہفتوں کے بعد شہزادی ڈیانا بہت ناخوش تھی، اتنی ناخوش کہ انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ اس مشہور شہزادی کے خفیہ ٹیپ کے ٹرانسکرپٹ سے کئی انکشاف ہوئے۔
شہزادی ڈیانا کے خیالات ایسے تھے جس سے یہ واضح ہوتا تھا کہ وہ شاہی خاندان کی بیڑیاں توڑنا چاہتی تھیں۔ شاہی خاندان سے ہونے کے باوجود وہ عام لوگوں کی طرح زندگی گزارنا چاہتی تھی۔ ڈیانا کئی فلاحی کاموں سے جڑی ہوئی تھیں، جو شاہی خاندان کو پسند نہیں تھی۔
اس وجہ سے ان کی ذاتی زندگی میں مسائل بڑھ گئے اور 28 اگست 1996 کو ان کی اور شہزادہ چارلس کی طلاق ہوگئی۔ دونوں کے دو بیٹے شہزادہ ولیمز اور پرنس ہیری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دھاکڑ میں 10 مختلف لُکس میں نظر آئیں گی کنگنا رنوت
شہزادی ڈیانا 36 سال کی عمر میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ ان کے دوست اور مصری فلم پروڈیوسر اور پلے بوائے ڈوڈی الفائد بھی پیرس میں اس حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔