امریکی ریپر اور نغمہ نگار میگن دی اسٹالین نے پہلی بار آسکر ایوارڈ میں شرکت کی اور اپنے اس خاص موقع کے لیے انہوں نے بھارتی ڈیزائنر گورو گپتا کے ڈیزائن کردہ گاؤن کا انتخاب کیا۔ 94ویں اکیڈمی ایوارڈز میں میگن نیلے رنگ کے گاؤن میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ Megan Thee Stallion wearing Gaurav Gupta's gown
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ریپر نے اس گاؤن کے ساتھ مشہور برانڈ اسٹورٹ ویٹزمن کے سینڈل بھی پہن رکھے تھے۔ ساتھ میں اپنے لُک کو مزید دلکش بنانے کے لیےمیگن نے کان میں نیلے رنگ کی بالیاں پہننے کے ساتھ آنکھوں کا میک اپ بھی کیا تھا۔ اپنے اس خوبصورت لُک کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا۔اس سال کی آسکر تقریب میں میگن نے لائیو پرفارمنس بھی دی۔ Megan wearing Indian designer Gaurav Gupta's gown at Oscar
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
گورو، ایک مشہور بھارتی ڈیزائنر ہیں۔ حال ہی میں ان کے ذریعہ ڈیزائن کردہ لباس کو خوب سرہانا مل رہی ہے۔ کیونکہ میگن کے لیے کپڑے ڈیزائن کرنے سے پہلے گورو نے مشہور ہالی ووڈ گلورکارہ اور ریپر کارڈی بی کے ایک میوزک ویڈو کے لیے ایک لباس بھی ڈیزائن کیا تھا، جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ 94ویں اکیڈمی ایوارڈز ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوا اور تقریب کی میزبانی ریجینا ہال، ایمی شومر اور وانڈا سائکس نے کی۔