ETV Bharat / sitara

سیاہ فام سنیما کے گاڈ فادر میلون وان پیبلز نے دنیا کو کہا الوداع

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 3:36 PM IST

سیاہ فام سنیما کے گاڈ فادر میلون وان پیبلز کی 89 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ مشہور فلمساز کے علاوہ ایک ناول نگار، نغمہ نگار، موسیقار اور مصور تھے۔

سیاہ فام سنیما کے گاڈ فادر میلون وان پیبلز نے دنیا کو الوداع کہا

تجربہ کار فلمساز میلون وان پیبلز 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ سی این این کے مطابق میلون نے منگل کی رات کو مین ہیٹن کے اپنے رہائش گاہ میں آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی خبر ان کے اہل خانہ نے دی۔

میلون کے بیٹے ماریو وان پیبلز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ' میرے والد جانتے تھے کہ سیاہ فام لوگوں کی زندگی اہمیت رکھتی ہے۔ اگر ایک تصویر ہزار الفاظ کے قابل ہے تو ایک فلم کی کیا قیمت ہوگی؟ جس طرح ہم اپنی کامیابی کو دیکھنا چاہتے ہیں اسی طرح ہمیں اپنی آزادی کو بھی تصور کرنے کی ضرورت ہے۔ لیبریشن کا مطلب نوآبادیاتی ذہنیت کی نقل کرنا نہیں ہے۔ اس کا مطلب تو تمام لوگوں کی طاقت، خوبصورتی اور باہمی تعلقات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے'۔

میلون کو جدید دور کے سیاہ فام سنیما کے گاڈ فادر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے سنہ 1970 کی دہائی میں جدید سیاہ فام سنیما کی ایک نئی لہر پیدا کرنے میں مدد کی تھی۔ خاص طور پر ان کی فلمیں 'واٹر میلن مین' اور 'سویٹ سویٹ بیک بیڈ ایس سونگ' کافی مقبول رہی۔ میلون ناول نگار، نغمہ نگار، موسیقار اور مصور تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.