ETV Bharat / sitara

انوشکا، ویراٹ کی شادی دنیا کی حسین ترین شادی

author img

By

Published : Apr 14, 2020, 5:20 PM IST

انوشکا اور ویراٹ کی شادی کی تصویروں کو کیمرہ میں قید کرنے والے فوٹوگرافر ویشال پنجابی بتاتے ہیں کہ انہیں شادی کے دن تک معلوم نہیں تھا کہ وہ دنیا کی سب سے خوبصورت اور ہائی پروفائل شادی کو فلمانے والے ہیں۔

انوشکا، ویراٹ کی شادی دنیا کی حسین ترین شادی
انوشکا، ویراٹ کی شادی دنیا کی حسین ترین شادی

اگر ہم بالی ووڈ کے سب سے خوبصورت شادی کی بات کریں تو ہمارے ذہن میں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی شادی کی تصویرں ابھرنے لگتی ہے، اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ ان کی شادی کی تصویریں کسی جادوئی دنیا سے کم حسین نہیں ہے۔

دسمبر 2017 کو اٹلی کی سب سے دلکش اور حسین ترین جگہ میں ان دونوں رومانوی جوڑے نے دنیا کے نظروں سے دور بالکل نجی طریقے سے اپنی شادی کو انجام دیا تھا، جس کے چند دنوں بعد ہی دونوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر گشت کرنے لگی ہے اور ابھی تک مداح ان کی شادی کی تصویرں اور ویڈیو کو بار بار دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

انوشکا اور ویراٹ کی شادی کے خوبصورت لمحوں کو تصویروں کی شکل دینے والے ویشال پنجابی بتاتے ہیں کہ انوشکا کی شادی والے دن تک وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ وہ انوشکا کی شادی کو فلمانے والے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا جب تک میں ان کی شادی کی تقریب میں نہیں پہنچا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کے لیے میرا انتخاب کیا ۔یہ ان کا نجی معاملہ تھا اور ہم نے ان کی رازداری کا احترام کیا تاکہ وہ اپنی زندگی کے سب سے حسین لمحات کو آزادنہ طور پر گزار سکیں۔ان کی شادی کو فلمانا مشکل کام نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دراصل انہوں نے ہمیں اتنا آرام دہ محسوس کروایا کہ مجھے لگا کہ میں ان کی تقریب کا ہی حصہ ہوں۔شادی کے ہوجانے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں نے آخر میں بہت بڑا کام کیا ہے ۔میں نے دنیا کی سب سے خوبصورت اور بڑی شادی کو فلمایا تھا۔

وشال کو انوشکا اور ویراٹ کی شادی کو فلمائے ہوئے تقریبا تین سال کا وقفہ گزر چکا ہے اور ان کو فطری طور پر لگتا ہے کہ یہ انہوں نے اب تک کے سب سے بہترین کام کو انجام دیا ہے۔

وشال نے انوشکا کی شادی کے ویڈیو کو خاص بنانے کے لیے کسی عام بالی ووڈ گانے پر انحصار کرنے کے بجائے اصلی گانے کو ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انوشکا اور ویراٹ کی شادی کی ویڈیو کے لیے صوفی گانا پیر وی تو کو ریکارڈ کیا گیا ۔جس میں گلوکارہ ہرشدیپ کور اور موہن کنن نے اپنی آواز دی ہے۔

وشال نے بتایا کہ کیوں ہر وقت بالی ووڈ کے گانوں کا استعمال کرنا جب ہم خود اپنی تخلیقی صلاحیت سے اصلی چیز تیار کرسکتے ہیں۔ہر شادی کی تقریب میں ایک جیسا گانا استعمال کرنے کی وجہ سے اب گیا ہوں۔ہر دلہن کو حق ہے کہ وہ اپنے خاص دن میں خاص محسوس کرے۔اس لیے میں نے سوچا کہ اس ویڈیو میں اصلی گانے کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

وشال نے ویراٹ اور انوشکا کی شادی کو فلمانے کے علاوہ دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اور بپاشا باسو اور کرن سنگھ گرور کی شادی کو بھی فلمایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.