ETV Bharat / sitara

کووڈ 19: وویک رنجن اگنی ہوتری کی لوگوں میں بیداری لانے کی کوشش - ان کا خیال رکھ رہے ہوں گے

فلم ساز وویک رنجن اگنی ہوتری سوشل میڈیا پر منفرد طریقے سے کورونا وائرس کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وویک اگنی ہوتری کے ایک فالوور نے ٹویٹر پر اپنے والدین کے لیے ایک نظم شیئر کی تھی، جو ان کے دل کو چھو گئی تھی۔ وویک نے اس کا ویڈیو بنا کر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر پیش کیا ہے۔

منفرد انداز میں لوگوں کو بیدار
منفرد انداز میں لوگوں کو بیدار
author img

By

Published : Apr 25, 2020, 9:50 PM IST

دنیا کو کورونا وائرس کی بیماری سے آزاد کرانا ابھی مشکل لگتا ہے۔ اس دوران فلمی دنیا کی ہستیاں محفوظ رہنے کا پیغام پھیلانے کے لیے کئی تخلیقی طریقہ اپنا رہی ہیں تاکہ سب مل کر اس وائرس کو جلد سے جلد ختم کر سکیں۔

بزرگوں میں کورونا وائرس کا خطرہ زیادہ ہے، لہذا اس دوران ہمارے بزرگ والدین پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔ فلم ساز وویک اگنی ہوتری نے سوشل میڈیا پر اپنے طریقے سے کورونا وائرس کے تئیں بیداری پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ ان کے ایک فالور نے ٹویٹر پر والدین کے لیے ایک نظم شیئر کی تھی جو ان دل کو چھ گئی۔ وویک نے اس نظم کو ویڈیو میں ڈھالا اور اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر پیش کیا۔

انہوں نے ویڈیو میں نظم کی شروعات کرنے سے پہلے لکھا۔ دوستوں اس لاک ڈاؤن میں آپ اپنے والدین کو یاد کر رہے ہوں گے جو ان کے ساتھ ہیں، ان کا خیال رکھ رہے ہوں گے۔ اس وقت ہمیں اپنے والدی کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ کیوں کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے اور ان کی دعاؤں کے بنا کچھ نہیں ہو سکتا۔ اس نظم کو سنتے وقت اپنے پاس ٹیشو پیپر رکھیے، کیوں کہ اس کی ضرورت لگے گی۔ تو ماں اور پاپا کے لیے چھوٹی سے نظم آپ کے سامنے۔

فلم ساز فی الحال 'اسکول آف کریئٹیوٹی' دی فیوچر آف لائف فیسٹیول میں مصروف ہیں، جس میں وویک رنجن اگنی ہوتری تخلیق اور زندگی پر تبادل خیال کرنے کے لیے معروف ہستیوں کو مدعو کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.