ETV Bharat / sitara

Sher Singh Raana's Biopic: 'شیر سنگھ رانا' کی بائیوپک میں نظر آئیں گے ودیوت جاموال

ودیوت جاموال کی آئندہ فلم 'شیر سنگھ رانا' ہے، یہ ایک بائیو پک فلم ہے۔ ونود بھانوشالی اسٹوڈیوز لمیٹیڈ کے ونود بھانو شالی، کملیش بھانوشالی، وشال گرنانی اور مٹرگستی فلمز کے وشال تیاگی اور محمد عمران خان اس بائیوپک کو پروڈیوس کریں گے۔ Sher Singh Raana's Biopic

author img

By

Published : Mar 28, 2022, 3:48 PM IST

'شیر سنگھ رانا' کی بائیوپک میں نظر آئیں گے ودیوت جاموال

بالی ووڈ اداکار ودیوت جاموال فلم ’’شیر سنگھ رانا‘‘ کی بائیوپک میں نظر آئیں گے۔ ودیوت جاموال اپنی پہلی بایوپک میں 'شیر سنگھ رانا' کا کردارن بھانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ونود بھانوشالی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی ہدایت کاری شری نارائن سنگھ کریں گے۔ شیر سنگھ رانا ایک بہترین سنسنی خیز تھرلر فلم ہوگی جس میں ایک ایسے راجپوت کی حقیقی کہانی کو دکھایا جائے گا، جس نے ہندوستان کے 800 سالہ پرانے فخریہ پرتھوی راج چوہان کے باقیات کو واپس لانے کے لئے سب سے خطرناک سفر شروع کیا تھا۔ اس سے قبل جب شیر سنگھ رانا تہاڑ جیل میں تھے تب وہ تشدد سے نہیں بلکہ دماغی چال سے جیل کی ہائی سیکیورٹی سے بھاگ نکلے تھے، ایسا کر کے انہوں نے پورے ہندوستان میں ہلچل مچا دی تھی۔ Vidyut Jammwal's Next Movie Sher Singh Raana

'شیر سنگھ رانا' کی ٹیم کا حصہ بننے پر پرجوش ودیوت جاموال نے کہا ’’شیر سنگھ رانا میری پہلی بائیوپک ہے۔ میرے خیال میں تقدیر نے تمام پہلوؤں کو یکجا کر کے بے خوف شیرسنگھ رانا کا کردار مجھ تک پہنچایا ہے۔ میں ونود بھانوشالی اور شری نارائن سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں‘‘۔ Vidyut Jammwal Confirms his first Biopic. شری نارائن سنگھ نے کہا ’’جب آپ شیر سنگھ رانا کی کہانیاں سنیں گے، تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ان کی زندگی اور ان کے تجربات بہت ہی سنسنی خیز اور سازشوں سے بھرے ہوئے تھے۔ جبکہ ودیوت جاموال نے ایکشن کی دنیا میں اپنی علیحدہ ایک پہچان بنائی ہے، اس فلم میں وہ ایک ایسا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو انھوں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہوگا۔ یہ ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جس کا واحد مقصد اپنی قوم کے لیے کچھ کرنا تھا‘‘۔

پروڈیوسر ونود بھانوشالی نے کہا ’’شیر سنگھ رانا ایک ایسی کہانی پر روشنی ڈالے گا جس نے برسوں پہلے ہندوستان میں ہلچل مچا دی تھی۔ اس فلم کے ذریعے ناظرین ودیوت کو پہلے کبھی نہ دیکھے گئے کردار میں دیکھیں گے اور شری اسکرین پر جو وژن لائیں گے وہ یقینی طور پر تفریحی آمیز ہونے والا ہے‘‘۔ شیر سنگھ رانا پر بننے والی اس بائیوپک کو پروڈیوس و ونود بھانوشالی اسٹوڈیوز لمیٹیڈ کے ونود بھانو شالی، کملیش بھانوشالی، وشال گرنانی اور مٹرگستی فلمز کے وشال تیاگی اور محمد عمران خان کریں گے۔

مزید پڑھیں: Riz Ahmed's first Oscar: ’دی لانگ گڈ بائے‘ کے لیے رض احمد کو پہلا آسکر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.