ETV Bharat / sitara

ودیا بالن کی فلم ’شیرنی‘ کا ٹیزر ریلیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کی آنے والی فلم ’شیرنی‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔

ودیا بالن کی فلم ’شیرنی‘ کا ٹیزر ریلیز
ودیا بالن کی فلم ’شیرنی‘ کا ٹیزر ریلیز
author img

By

Published : Jun 1, 2021, 9:54 PM IST

امیت مسورکر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم شیرنی میں ودیا بالن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ شیرنی میں ودیا بالن نے فاریسٹ افیسر کا کردار ادا کیا ، جو انسان اور جانوروں کی جد و جہد کی دنیا میں تال میل قائم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

ودیا بالن نے سوشل میڈیا پر ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ایک ٹائگریس ہمیشہ راستہ جانتی ہے۔ شیرنی کی دہاڑ سننے کے لئے تیار ہیں؟ ‘‘

بتایا جارہا ہے کہ یہ فلم انسان اور جنگلی حیات کے درمیان ہونے والے ٹکراؤ پر مبنی ہے، جس کی کہانی اوانی نامی شیرنی کے مشہور زمانہ قتل کے گرد گھومتی ہے۔ نومبر 2018 کے دن ایک شوٹر نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی ہدایت پر اوانی کو مارڈالا تھا۔ محکمہ کے مطابق اوتنی نے مہاراشٹر میں 13 افراد کو ہلاک کیا تھا ، لہذا حکام نے اس خوفناک شیرنی کو مارنے کا فیصلہ کیا۔

ودیا بالن کی فلم ’شیرنی‘ کا ٹیزر ریلیز
ودیا بالن کی فلم ’شیرنی‘ کا ٹیزر ریلیز

فلم جون میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم شیرنی میں ودیا بالن کے علاوہ برجیندر کالا شرد سکسینہ ، مکول چڈھا ، وجے راج ، ایلا ارون ، کرشنا بشٹ اور نیرج کابی نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.