ETV Bharat / sitara

کیا ہے وکی کوشل اور مانوشی چلر کی آئندہ فلم کا ٹائٹل - وکی کوشل اور مانوشی چلر کی آئندہ فلم

یش راج فلمز کی آئندہ فلم میں جہاں وکی کوشل اور مانوشی چلر ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے کے لیے تیار ہیں، وہیں اب میکرز نے اس فلم کے ٹائٹل کے بارے میں بھی ذہن بنا لیا ہے۔

کیا ہے وکی کوشل اور مانوشی چلر کی آئندہ فلم کا ٹائٹل

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 12:25 PM IST

قومی ایوارڈ یافتہ اداکار وکی کوشل اور مس انڈیا 2017 مانوشی چلر یش راج فلمز کی آئندہ فلم میں ایک ساتھ اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ وکی اور مانوشی کی یہ فلم یش راج فلمز کی 50 ویں پروجیکٹ کا ایک اہم حصہ ہے، جس کی وجہ سے اس فلم کو لے کر متعدد بڑے اعلانات کیے جائیں گے۔

بڑے پردے پر نظر آنے والی وکی اور مانوشی کی یہ نئی جوڑی سرخیوں میں کافی نظر آرہی ہے۔ فلم کی کہانی اور کاسٹنگ کے علاوہ یش راج فلم نے ابھی تک اس فلم کے حوالے سے کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی ہے۔ تاہم اطلاع کے مطابق وکی اور مانوشی کی اس فلم کا ٹائٹل 'دا گریٹ انڈین فیملی' یا ٹی جی آئی ایف' ہوگا۔اس فلم میں وکی پہلی بار کامیڈی کرتےہوئے نظر آئیں گے۔

جہاں وکی اداکاری کی دنیا میں شوہرت کی بلندیوں پر ہیں۔وہیں مانوشی نے بھی مس انڈیا 2017 کا تاج جیت کر پہلے ہی اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔

واضح رہے یہ سال وکی کے لیے مصروف ترین سال ثابت ہونا والا ہے۔وہ ایک سپر ہیرو فلم 'اممورٹل اشھوٹھھما میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری آدتیہ دھر کریں گے، جنہوں نے اڑی کی بھی ہدایتکاری کی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم اس سال کے آخر میں ریلیز ہوگی۔ کوشل میگھنا گلزار کی ہدایتکاری میں بننے والی بائیوپک فلم فیلڈ مارشل سیم مانیکشاؤ میں بھی نظر آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.