ETV Bharat / sitara

امیتابھ بچن، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز - دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

بالی وڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن کو بھارتی سنیما میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

امیتابھ بچن، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز

author img

By

Published : Dec 29, 2019, 5:21 PM IST

Updated : Dec 29, 2019, 7:51 PM IST

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے صدر رام ناتھ كووند سے راج بھون میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کیا۔

امیتابھ بچن، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز، ویڈیو

میگا اسٹار کو فلمی دنیا میں ان کی گراں قدر خدمات کے عوض فلم انڈسٹری کے اعلی ترین اعزاز سے نوازا گیا۔

اس ایوارڈ کا نام بھارتی سنیما کے بانی، دھنڈی راج گووند پھالکے کے نام پر رکھا گیا ہے اور اس کی شروعات سنہ 1969 میں ہوئی تھی۔

یہ ایوارڈ مرکزی حکومت کی جانب سے بھارتی فلم انڈسٹری میں بہتر کارکردگی کے بدلے میں دیا جاتا ہے، اس ایوارڈ میں طلائی کمل، شال اور 10 لاکھ روپے کا نقد انعام شامل ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو اگنی پتھ، بلیک، پا اور پیكو فلم کے لیے چار مرتبہ نیشنل ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے، انہوں نے سنہ 1969 میں 'سات ہندوستانی' سے اپنے فلمی کریئر کی شروعات کی تھی۔

امیتابھ بچن کو سنہ 2015 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا جو کہ ملک کا دوسرا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے۔

سنہ 2018 کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ فلمی دنیا میں نمایاں خدمات انجام دینے کے لیے ہندی فلمی دنیا کے عظیم اداکار امیتابھ بچن (77 برس) کو دیا جانا تھا لیکن بچن طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے تھے۔

سنہ 2017 میں یہ ایوارڈ آنجہانی اداکار ونود کھنہ کو دیا گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 29, 2019, 7:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.