بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا 25 فروری کو اپنی 28 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اداکارہ آج اپنے خاص دن کو اپنی والدین کے ساتھ مالدیپ میں منا رہی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں اداکارہ یوکرین پر روسی حکومت کی فوج کشی کے درمیان پھنسنے سے بال بال بچی ہیں۔
دراصل گزشتہ کچھ روز سے اروشی یوکرین میں اپنی تمل فلم 'دی لیجینڈ' کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ وہیں، روس نے 24 فروری کو یوکرین پر میزائل سے حملہ کرنا شروع کردیا تھا۔
اچھی بات یہ رہی ہے کہ اداکارہ حملے سے پہلے ہی وہاں سے اپنی سالگرہ منانے کے لیے مالدیپ روانہ ہوگئی تھیں۔ اداکارہ نے یوکرین سے دو ویڈیو بھی شیئر کیے تھے۔ اروشی مالدیپ میں اپنے دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔
اداکارہ نے یوکرین سے جو ویڈیو شیئر کیا ہے، اس میں شاہ رخ خان کی فلم ' جب تک ہے جان' کا مقبول مکالمہ بھی سنائی دے رہا ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ یوکرین کے خوبصورت نظارے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ Urvashi Rautela has Narrow Escaped Amid Ukraine War
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ' شوٹنگ سے پپہلے چہل قدمی کرتے ہوئے تازہ ہوا لینا اور نیوز اور فون سے دور رہنے سے بہتر کچھ نہیں ہے۔ ہر کسی کی زندگی اہم ہے۔ قدرت کی طرح بنو اور بغیر کسی شرط کے سب سے پیار کرو'۔
واضح رہے کہ اروشی نے سالگرہ کی مبارکباد دینے پر اپنی مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تصویریں بھی شیئر کیں۔
مزید پڑھیں:
Urvashi Rautela 28th Birthday: اروشی روتیلا کی 28 ویں سالگرہ، تصویریں شیئر کر شکریہ ادا کیا