آسکر اور گریمی ایوارڈ انعام یافتہ اے آر رحمان نے بتایا کہ یہ بہت بدقسمتی کی ہے کہ اس وقت کوئی بھی آخری رسومات کے لیے شامل نہیں ہوپایا۔انہوں نے لوگوں کو دیکھنے کے لیے اتنا کچھ دیا ہے اور یہ برا وقت ہے کہ ہم ان کے آخری رسومات میں بھی شامل نہیں ہو پائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ رمضان کا مقدس مہینہ ہے اور ایک طرح سے وہ خوش نصیب ہیں۔
سنہ 2018 میں نیور اینڈوکرائن ٹیومر سے متاثر عرفان کا پچھلے ہفتہ 54 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا ۔وہیں ایک دن بعد ہی ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں لیوکیمیا سے طویل جنگ کے بعد رشی کپور کا انتقال ہوگیا تھا۔وہ 67 سال کے تھے۔
ابھی اے آر رحمان نے کووڈ 19 کے خلاف جاری ملک کی لڑائی میں موسیقار پرسون جوش کے ساتھ مل کر ہم ہار نہیں مانے گیے پر کام کیا ہے۔