ETV Bharat / sitara

بابی دیول کی فلم ’کلاس آف 83‘ کا ٹریلر ریلیز

author img

By

Published : Aug 8, 2020, 9:01 PM IST

بالی وڈ اداکار اوبی دیول کی آنے والی فلم ’کلاس آف 83‘ کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔

بابی دیول کی فلم ’کلاس آف 83‘ کا ٹریلر ریلیز
بابی دیول کی فلم ’کلاس آف 83‘ کا ٹریلر ریلیز

بابی دیول آنے والی ویب سریز فلم ’کلاس آف 83‘ میں پولیس افسر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم ’کلاس آف 83‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس فلم کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور گورو ورما نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار اتل سبھروال ہیں۔

بابی دیول کی ’کلاس آف 83‘ کی کہانی ایک پولیس آفیسر کی ہے جس کی سزا کے طور پر پوسٹنگ کی جاتی ہے۔ پولیس افسر کو پولیس اکیڈمی کا ڈین بنادیا جاتا ہے۔ لیکن وہ فیصلہ کرتا ہے کہ وہ بدعنوان بیوروکریسی کو سزا دلا کر رہے گا۔ یہ فلم ایک حقیقی واقعے پر مبنی ہے۔

فلم ’کلاس آف 83‘ کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ غلط لوگوں کے خلاف کھڑے بابی دیول اپنے مشن کو مکمل کرنے کے لئے پانچ افراد کی ٹیم تیار کرتے ہیں ۔ ایکشن اور تھریلر سے بھرپور فلم میں ممبئی پولیس کی جانبازی دکھائی جائے گی۔ فلم ’کلاس آف 83‘ سید یونس حسین زیدی کی اسی نام پر لکھی گئی کتاب پر مبنی ہے۔ یہ فلم 21 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی ۔ فلم ’کلاس آف 83‘ میں بابی دیول کے علاوہ انوپ سونی ، وشوجیت پردھان ، جوائے سین گپتا کے اہم کردار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.