بالی ووڈ کے ایکشن اسٹار ٹائیگر شروف گزشتہ روز اپنے بالی ووڈ کے ساتھیوں کے ساتھ فٹ بال میچ کھیلنے کے دوران زخمی ہوگئے۔فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے ایک فٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا تھا، اسی میچ میں کھیلنے کے دوران ٹائیگر زخمی ہوگئے۔اس دوران دشا پٹانی کو بھی ان کا خیال رکھتے ہوئے دیکھا گیا۔
اتوار کے روز ٹائیگر شروف نے ایک چیریٹی فٹ بال میچ میں حصہ لیا تھا، جس میں دشا پٹانی کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے کئی مشہور شخصیت بھی کھیلتے ہوئے نظر آئے۔اس موقع پر ارجن کپور،اپرشکتی کھانہ، میزان، آہان شیٹی بھی نظر آئے۔
اسی میچ کےدوران ٹائیگر کو ان کی ٹانگ میں چوٹ لگ گئی۔ایک تصویر میں نظر آرہا ہے کہ ایک ڈاکٹر اسٹریچر پر لیٹے ہوئے ٹائیگر کا علاج کررہے ہیں اور دشا ان کے پاس بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔یہ چوٹ معمولی تھا، کیونکہ بعد میں اداکار کو اسٹیڈیم سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
اگر ٹائیگر کی آئندہ فلموں کی بات کی جائے تو ٹائیگر ایک ایکشن ڈرامہ فلم گنپتھ میں نظر آئیں گے، جس میں کریتی سینن بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی