کنگنا رنوت کی آنے والی فلم ’پنگا‘ کے ہدایت کار اشونی ائیر تیواری ہیں۔ اس کا فرسٹ لک اور ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
کنگنا کی بہن رنگولی چندیل نے بھی اس کا فرسٹ لک شیئر کیا ہے۔ ’منی کرنیکا‘ کے بعد ایک مرتبہ پھر کنگنا ماں کے کردار میں نظر آئیں گی۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے رنگولی نے لکھا کنگنا کا کہنا ہے کہ ایک اداکارہ کی حیثیت سے سب سے بڑی بے عزتی اس وقت ہوتی ہے جب انہیں ماں کے کردار کے لیے اپروچ کیا جاتا ہے حالانکہ منی کرنیکا میں ماں کا کامیاب کردار ادا کرنے کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر ماں کے کردار میں دکھائی دیں گی۔
آج مین اسٹریم کی یہ اعلی اداکارہ اپنے کیریئر کے عروج پر ماں کا کردار نبھارہی ہے۔ یہ نیا بھارت ہے جسے ’پنگا‘ پسند ہے۔ یہ فلم 24 جنوری 2020 کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں کنگنا کے علاوہ جسی گل ، رچا چڈھا ، نینا گپتا ، یگیہ بھسین بھی نظر آئیں گے۔ یہ فلم ایک کبڈی کھلاڑی کی کہانی ہے جس میں اس کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔