سینڈل ووڈ (کنر) کے معروف ہدایتکار وجے ریڈی (84برس) کئی اعضا کی خرابی کی بعد انتقال کر گئے۔ وہ چنئی کے اپولو اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی وجے ریڈی 60 اور 70 کی دہائی میں سپر ہٹ فلموں کے ہدایتکار تھے۔ وجے ریڈی، جو وِتھالاچاریہ کے ساتھ ایسوسی ایٹ ڈائرکٹر کی حیثیت سے کام کرتے تھے، 1970 کی دہائی میں فلم رنگامحل راسیا سے ہدایت کاری شروع کی۔
وجے ریڈی نے آنجہانی ڈاکٹر راجکمار کی فلمز جیسے گندھاڈا گڈی، مایورا، سرینواسا کلیانا، بڈاوارا بندھو، سنادی اپننا، نی نانہ گیلالارے ، بھکتا پرہلہا جیسی سپر ہٹ فلمز کی ہدایت کاری کی۔
2018 میں وجے ریڈی نے ڈاکٹر راجکمار سوہاردا ایوارڈ جیتا۔