فلم 'دا کشمیر فائلز' کے ہدایت کار وویک اگنی ہوتری کو 'وائی' زمرے کی سیکیورٹی دی گئی ہے۔ فلم 'دی کشمیر فائلز' اس وقت پورے ملک میں زیر بحث ہے اور لوگوں کا اس پر مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے۔ وہیں وویک اگنی ہوتری کو کئی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔ ایسے میں ڈائریکٹر کی سیکورٹی کو دیکھتے ہوئے چار سے پانچ مسلح کمانڈوز کو ان کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔ وویک اپنے گھر سے لے کر پورے ہندوستان میں جہاں بھی جائیں گے، ان کے ساتھ وائی زمرے کی سیکورٹی بھی ہوگی۔ Vivek Agnihotri Gets Y Category Security
وویک اگنی ہوتری نے فلم 'دا کشمیر فائلز' کی ہدایت کاری کی ہے، جو کشمیری پنڈتوں کے قتل عام اور ان کی نقل مکانی کے درد کو بیان کرتی ہے۔ شائقین کی جانب سے فلم پر ملے جلے ردمل سامنے آئے ہیں۔ فلم کو لے کر کچھ لوگ اس وقت کی حکومت سے ناراض ہیں تو کچھ اسے مسلم مخالف قرار دے رہے ہیں۔
'دی کشمیر فائلز' کے حوالے سے ملک میں ماحول گرم ہے اور اس کی گرمی سیاست تک جا پہنچی ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی فلم کے لیے وویک کی تعریف کی ہے۔ فلم کے حوالے سے جاری بحث و مباحثہ کو دیکھتے ہوئے ہدایتکار کو وائی زمرے کی سیکورٹی دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: "Mehbooba Mufti On "The Kashmir Files: "کشمیری پنڈتوں کے درد کو استعمال کرنے کی کوشش"
یہ وی آئی پی زمرہ کی سیکیورٹی ہے۔ جس شخص کو اس زمرے کی سیکورٹی دی جاتی ہے اس کےلیے 8 سیکورٹی اہلکار کو تعینات کیا جاتا ہے۔