ETV Bharat / sitara

آندھرا پردیش: تلگو اداکار کاٹھی مہیش کا علاج کے دوران انتقال

سڑک حادثہ میں زخمی ہونے والے مشہور تلگو اداکار کاٹھی مہیش کا علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔

تلگو اداکار کاٹھی مہیش کا علاج کے دوران انتقال

author img

By

Published : Jul 11, 2021, 12:40 PM IST

مشہور تلگو اداکار، فلم تجزیہ کار، سیاسی تجزیہ کار، طنز نگار اور دلت دانشور کاٹھی مہیش کا 10 جولائی 2021 کو چنئی کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ پندرہ روز قبل آندھرا پردیش کے نیلور ضلع میں ایک حادثے میں زخمی ہوئے اداکار مہیش کاٹھی ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

آندھرا پردیش کے چتور ضلع کے رہنے والے اداکار مہیش کاٹھی 26 جون کو اس وقت ایک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جب ان کی کار کو پیچھے سے ایک کنٹینر ٹرک نے ٹکر مار دی تھی۔

ٹالی ووڈ اداکار مانچو منوج نے مہیش کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت پیش کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 'وہ کاٹھی مہیش کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ میں ہیں۔'

تلگو فلم انڈسٹری کے ایک اور نوجوان اور ابھرتے ہوئے اداکار سدھیر بابو نے کہا کہ 'مہیش کا انتقال ایک صدمہ کی طرح ہے۔'

واضح رہے کہ حیدرآباد یونیورسٹی سے پاس آؤٹ مہیش کاٹھی نے متعدد فلموں میں اداکاری کی تھی اور حال ہی میں تروپتی پارلیمانی ضمنی انتخاب میں حکمران وائی ایس آر سی پی کے لئے تشہیری مہم چلائی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.