ETV Bharat / sitara

تاپسی پنو، متالی راج کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں - تاپسی پنو

بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو بھارت کی مایہ ناز خاتون کرکٹ کھلاڑی اور سابق کپتان متالی راج کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

تاپسی پنو متالی راج
author img

By

Published : Jul 14, 2019, 11:47 PM IST

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان متالی راج کی زندگی پر فلم بنائے جانے کی خبریں گشت کر رہی ہیں اور اس فلم میں تاپسی پنو متالی کے مرکزی کردار میں نظر آسکتی ہیں۔

اس تعلق سے تاپسی نے بتایا کہ اگر فلم مجھے مل جاتی ہے تو شوٹنگ کے دوران کرکٹ کھیلنا واقعی دلچسپ ہوگا اور اگر آپ میں سے کوئی بھی فلم سازوں کو جانتا ہے تو پلیز انہیں میرے نام کا مشورہ دیجئے،کیونکہ میں اس فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ تاپسی جلد ہی فلم سانڈ کی آنکھ میں کام کرتی نظر آئیں گی جس میں ان کے ساتھ بھومی پیڈنیکر بھی ہیں۔

سانڈ کی آنکھ فلم کا ٹیزر حال ہی میں ریلیز کیاگیا تھا جسے لوگوں نے کافی پسند کیا ہے، یہ فلم ایک ریئل لائف کہانی پر مبنی ہے جس میں دنیا کی سب سے عمر دراز شارپ شوٹر کے بارئے میں بتایا گیا ہے۔

سانڈ کی آنکھ فلم اترپردیش کے جوہڑی گاؤں کی بزرگ شارپ شوٹر پرکاشی تومر اور چندرو تومر کی اصل زندگی پر مبنی ہے اور فلم کی ہدایت تشارہ ہیرانندانی ہیں یہ فلم رواں برس دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.