ETV Bharat / sitara

طلعت محمود کے نغمے کانوں میں رس گھولتے ہیں

اے میرے دل کہیں اور چل، جائیں تو جائیں کہاں، جلتے ہیں جس کے لیے، اے غمِ دل کیا کروں جیسے متعدد گیتوں کو اپنی سریلی اور درد بھری آواز سے لازوال بنا دینے والے برصغیر کے لیجنڈ گلوکار و اداکار طلعت محمود کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا۔

گلوکار و اداکار طلعت محمود
author img

By

Published : May 8, 2019, 11:46 PM IST

پندرہ سال کی عمر میں ہی انھوں نے لکھنؤ ریڈیو سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا۔ان کے والد بھی گلور تھے یہ اپنی والدین کی چھٹی اولاد تھے۔ ان کے والد اپنی آواز کو اللہ کا دیا ہوا گلا کہہ کر اللہ کو ہی وقف کرنے کی تمنا رکھتے تھے۔ وہ صرف نعت گانے کے لیے مشہور تھے۔

بچپن میں طلعت نے اپنے والد کی آواز کی نقل کرنےکی بہت کوشش کی لیکن وہ اس میں زیادہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔ ان کی خالہ ان کی سریلی آواز سنتی تھیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتی تھیں۔
انہوں نے ہی اپنی ضد پر طلعت کو موسیقی سکھانے کے لئیے ماریش کالج میں داخل بھی کروایا۔ 16 سال کی عمر میں طلعت کو کمل داس گپتا کا گیت' سب دن ایک سماں نہیں ہوتے' گانے کا موقع ملا۔ یہ نغمہ گانے کے بعد لکھنؤ میں بہت مشہور ہوا۔ تقریباً ایک سال بعد معروف ریکارڈنگ کمپنی ایچ ایم وی کی ٹیم کلکتہ سے لکھنؤ پہنچی اور پہلے ان کے دو گانے ریکارڈ کئے ۔ پھر اس کے بعد طلعت کے چار اور گانوں کی ریکارڈنگ کی گئی۔
ہندی فلموں کےاس لیجنڈ گلوکار نے بطور اداکار راج لکشمی، تم اور میں، آرام، دلِ نادان، ڈاک بابو، وارث، رفتار، دیوالی کی رات، ایک گاؤں کی کہانی، لالہ رخ، سونے کی چڑیا اور مالک نامی فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

Intro:Body:

noman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.