ETV Bharat / sitara

تاپسی پنو نے اسکول کی پرانی تصویر شیئر کی

تاپسی پنو نے اپنے اسکول کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے انہوں نے انسٹاگرام میں ایک تصویر شیئر کی۔

author img

By

Published : May 9, 2020, 9:08 PM IST

تاپسی پنو نے اسکول کی پرانی تصویر شیئر کی
تاپسی پنو نے اسکول کی پرانی تصویر شیئر کی

اداکارہ تاپسی پنو نے ہفتے کے روز اپنی یادوں کے خزانے سے ایک اور پرانی تصویر شیئر کی اور اپنے بچپن کو یاد کیا۔ساتھ میں اس بات پر توجہ دلائی کہ کسی شخص کی زندگی کو بنانے میں اسکول کتنا اہم ہوتا ہے۔

32 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئرکی جو ان کے اسکول کی پرنسپل اور آڈیٹوریم میں بچوں کے ساتھ ہیں۔

سانڈ کی آنکھ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے اسکول میں بچوں اور پرنسپل کو سرپرائز دینے پہنچی تھی۔

پنو لکھتی ہیں کہ میں ایک تقریب کے لیے جئے پورے جارہی تھی اور تب مجھے یاد آیا کہ میرے اسکول کی وائس پرنسپل اب جئے پور کے ایک اسکول کی پرنسپل ہے۔ان سے ملاقات کا موقع نہیں کھو سکتی تھی۔ بہت ہی انوکھا تجربہ تھا جب پورا اسکول ملنے آ پہنچا اور بچے بہت پیارے تھے۔

اپنے سفر کے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے اداکارہ نے مزید لکھا کہ اسکول کسی کی بھی زندگی کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور آپ کے ٹیچر وہ کاریگر ہیں جو آپ کو تراشتے ہیں۔معلوم نہں میں کتابی کیڑا تھی اس لیے یا میرے ٹیچر نے مجھے بہت اچھے سے تراشا ہے اور اس کے لیے میں ان کی شکرگزار ہوں، اسی وجہ سے میں بار بار اپنے بچپن میں واپس چلی جاتی ہوں۔

اس پوسٹ کو اب تک دو لاکھ سے زائد لوگوں نے پسند کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.