اداکارہ تاپسی پنو نے رشی کپور کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں سے پردے اٹھایا، جس کے بارے میں زیادہ تر لوگ واقف ہی نہیں ہے۔
پنک کی اداکارہ نے رشی کپور کے ساتھ ملک اور چشمہ بدور میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
حال ہی میں تاپسی نے میڈیا کو بتایا کہ زیادہ تر لوگ انہیں ایک گرم جوش والے پنچابی شخصیت کے طور پر جانتے ہیں جو وہ ہیں بھی۔لیکن جب آپ ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو آپ ان کی شخصیت کے دوسرے پہلوؤ سے بھی واقف ہوتے ہیں۔مجھے ملک میں اس کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ان کی تعریف بھی ایسی معلوم ہوتی تھی کہ جیسے وہ آپ کو ڈانٹ رہے ہوں۔لیکب ایسا ہی ہے اور میں اس سے رابطہ کرسکتی ہوں۔
رشی کپور کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تاپسی نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہوتا ہے۔انہوں نے تھپڑ کی کامیابی پر مجھے میسج کیا تھا۔میرے لیے ابھی یہ مکمن کرنا ناممکن ہے کہ وہ چلے گئے ہیں۔میں خوش نصیب ہوں کہ میں ان کے ساتھ بیٹھ کر فلموں سے ہٹ کر باتیں کی۔وہ ایک شاندار کہانی کار تھے اور میں ان یادوں کو یاد دکرکے ہمیشہ خوش ہونگی۔
اس سے پہلے بھی اداکارہ نے رشی کپور کی موت پر انسٹاگرام میں غم و رنج کا اظہار کیا تھا۔