ETV Bharat / sitara

سشانت کی آخری فلم'دل بیچارا' کو سنیما گھر میں ریلیز کرنے کا مطالبہ

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی آخری فلم 'دل بیچارہ' کو او ٹی ٹی پر ریلیز کرنے کی بجائے پہلے تھیٹر میں دکھایا جائے۔

سشانت کی آخری فلم'دل بیچارا' کو سنیما گھر میں ریلیز کرنے کا مطالبہ
سشانت کی آخری فلم'دل بیچارا' کو سنیما گھر میں ریلیز کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 3:51 PM IST

گزشتہ روز سشانت سنگھ کے مداحوں کے ذریعہ ٹویٹر پر پورے دن 'وی وانٹ دل بیچارا آن بگ اسکرین' ہییش ٹیگ گشت کرتا رہا۔اسی کے ساتھ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی آخری فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کے بجائے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے۔

اداکار کے مداحوں کی جانب سے یہ مطالبہ تب کیا جانے لگا جب سنیما گھروں کے بند ہونے کی وجہ سے زیادہ تر پروڈیکشن ہاؤس اپنے فلموں کو ریلیز کرنے کے لیے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپنی فلم ریلیز کرنے کے لیے راغب ہورہے ہیں۔

سشانت کی آخری فلم 'بیچارا دل' کی سینما گھروں میں ریلیز کرنے کی مانگ کرتے ہوئےایک مداح نے فلم کے ہدایتکار مکیش چھابڑا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ 'وی وانٹ دل بیچار آن بگ اسکرین' کی ہیش ٹیگ کا استعمال کیا۔کیونکہ یہ ہمارے اداکار سشانت کی آخری فلم ہوگی۔یہ دل سے گزارش ہے کہ اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز نہیں کریں،۔

اسی کے ساتھ انٹرنیٹ صارفین نے اداکار کی اچانک موت پر سی بی آئی جانچ کا بھی مطالبہ کیا ہے اور اس کے لیے 'سی بی آئی انکوائیری فار سشانت' ہشیٹیگ کا استعمال کیا ہے۔

دراصل 'دل بیچارہ' رواں برس کے مئی مہینے میں سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی، حالانکہ کووڈ 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام سنیما گھروں کو بند کردیا گیا اور فلم کی ریلیز نہیں ہو پائی۔

اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو خود کشی کی اور ان کی آخری رسومات 15 مئی کو ممبئی میں ہی ادا کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.