اداکار سوشانت سنگھ راجپوت موت کے معاملے میں روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔اسی سلسلے میں اداکار کے والد کے کے سنگھ کا واٹس ایپ میسج وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے سوشانت کی سابق بزنس منیجر شرتی مودی اور ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی سے بات کی ہے۔ اس میسج میں کے کے سنگھ نے سوشانت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جانکاری مانگی تھی۔
اس واٹس ایپ میسچ میں سشانت کے والد شروتی مودی سے کہتے ہیں کہ 'میں جانتا ہوں کہ سشانت کے سارے کام اور اسے بھی تم دیکھتی ہو۔ وہ ابھی کس حالات میں ہے، اس کے لیے بات کرنا چاہ رہا تھا۔سشانت سے بات ہوئی تھی تو وہ کہہ رہا تھا کہ میں بہت پریشان ہوں۔ اب تم سوچو کہ ایک والد کو کتنی فکر ہوتی ہوگی۔اس لیے تم سے بات کرنا چاہ رہا تھا۔اب تم بات نہیں کر رہی ہو تو میں ممبئی جانا چاہتا ہوں،فلائٹ کا ٹکٹ بھیج دو'۔
اسی دوران سوشانت کے والد نے واٹس ایپ پر ریا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'جب تمہیں معلوم ہوگیا ہے کہ میں سشانت کا پاپا ہوں تو بات کیوں نہیں کی۔آخر کار بات کیا ہے؟دوست بن کر اس کی دیکھ بھال اور اس کا علاج کروا رہی ہو تو میرا بھی فرض بنتا ہے کہ سشانتکے بارے میں ساری جانکاری مجھے بھی رہے۔اس لیے فون کرکے مجھے ساری جانکاری دو'۔
واضح رہے کہ بہار حکومت کی سفارش کے بعد سی بی آئی نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔جس کے بعد مہاراشٹرا حکومت اور ریا چکرورتی نے اس کی مخالفت کی ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ سی بی آئی کے ذریعہ دائر مقدمہ کو بھی ممبئی پولیس میں منتقل کیا جائے۔