ETV Bharat / sitara

سُشانت کیس: سی بی آئی سے نئی فارنسک ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 7:49 PM IST

بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں خواہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز (ایمس) کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اپنی رپورٹ سونپ دی ہے لیکن سُشانت کے والد کے وکیل وکاس سنگھ نے مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو خط لکھ کر نئی فارنسک ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سُشانت کیس
سُشانت کیس

سینیئر وکیل وکاس سنگھ نے سی بی آئی کے ڈائریکٹر کو بدھ کے روز خط لکھ کر فارنسک جانچ ٹیم پر کئی سوال کھڑے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے تشکیل کسی دوسری فارنسک ٹیم کے پاس بھیجا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ رپورٹ کے بارے میں میڈیا میں خبریں پڑھ رہے ہیں۔ تفتیشی ٹیم کا حصہ رہنے والے ڈاکٹر بھی ٹی وی پر بیان دے رہے ہیں۔ حالانکہ بار بار کوشش کے باوجود انھیں رپورٹ کی کاپی نہیں دی گئی ہے۔ اگر لیک رپورٹ درست ہے تو یہ ناکافی ثبوت سے جانبدارانہ نتیجہ اخذ کرنے والا ہے۔
وکیل نے کپور اسپتال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی خامیاں شمار کرواتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ڈاکٹر سدھیر گپتا نے کچھ میڈیا ہاؤسز کو رپورٹ لیک کرتے ہوئے کہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت خود کشی ہے۔ یہ عوام کے ذہن میں سوال اٹھانے اور مجرموں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے۔ مسٹر سنگھ نے ڈاکٹر سدھیر گپتا کے کام کو غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے کو سی بی آئی کی جانب سے تشکیل کسی اور فارنسک ٹیم کو ریفر کیا جائے تاکہ کپور اسپتال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی درست اور مناست تفتیش ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.