ETV Bharat / sitara

اداکار رجنی کانت کی طبیعت بگڑی، اسپتال میں داخل - راجنی کانت کی بلڈ پریشر

مشہور اداکار راجنی کانت کی بلڈ پریشر میں شدید اتار چڑھاؤ کی شکایت کے بعد انہیں حیدرآباد کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد آئے ہوئے تھے۔

اداکار رجنی کانت کی طبیعت بگڑی
اداکار رجنی کانت کی طبیعت بگڑی
author img

By

Published : Dec 25, 2020, 4:08 PM IST

اداکار رجنی کانت کی طبعیت اچانک بگڑ گئی ہے۔انہیں حیدرآباد کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ رجنی کانت کو بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کی شکایت کے وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اسپتال نے کہا کہ جب تک ان کا بلڈ پریشر مستحکم نہیں ہوجاتا، تب تک اسپتال میں ان کی جانچ اور نگرانی کی جائے گی۔بلڈ پریشر اور تھکاوٹ کے علاوہ ان میں کوئی دیگر بیماری کے علامت نظر نہیں آئے ہیں۔ان کا ہوموڈائینمیک بھی مستحکم ہے۔

اسپتال کے مطابق 22 دسمبر کو رجنی کانت کی کورونا وائرس کی جانچ رپورٹ منفی آئی تھی۔

واضح رہے کہ رجنی کانت اپنی آئندہ فلم 'اناتھے' کی شوٹنگ کے لیے حیدرآباد میں ہیں۔اس کے علاوہ وہ اپنی سیاسی پارٹی بنانے کا بھی اعلان کرچکے ہیں،جس کا اعلان 31 دسمبر کو کیا جائیگا۔

ڈاکٹروں نے بلڈ پریشر کی وجہ سے رجنی کانت کو آرام کرنے کی صلاح دی ہے۔رجنی کانت کا علاج کر رہے ڈاکٹروں نے لوگوں سے انہیں پریشان نہیں کرنے کی اپیل کی ہے۔ساتھ ہی کسی کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، کیونکہ انہیں آرام کی سخت ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.