ETV Bharat / sitara

لاک ڈاؤن: سنیل شیٹی نے شائقین کو دیا شارٹ فلم بنانے کا موقع

ماچو مین سنیل شیٹی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو گھر پر رہ کر ایک چیلنج دیا ہے۔ اس چیلنج کو پورا کرنے والے کو انعام بھی دیا جائے گا۔

لاک ڈاؤن: سنیل شیٹی نے شائقین کو دیا شارٹ فلم بنانے کا موقع
لاک ڈاؤن: سنیل شیٹی نے شائقین کو دیا شارٹ فلم بنانے کا موقع
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 3:44 PM IST

بالی ووڈ کے ماچو مین سنیل شیٹی نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے مداحوں کو گھر بیٹھے ایک شارٹ فلم بنانے کا موقع دیا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن میں فلمی ستارے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے گھر میں رہنے کی مسلسل اپیل کر رہے ہیں۔

وہیں اب سنیل شیٹی بھی اس سلسلے میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو گھر پر رہ کر ایک چیلنج دیا ہے۔ اس چیلنج کو پورا کرنے والے کو انعام بھی دیا جائے گا۔

سنیل شیٹی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ شائقین سے کہہ رہے ہیں 'ہمارا ایف ٹی سی ٹیلنٹ میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ آپ کو ایف ٹی سی شارٹ فلم چیلنج میں حصہ لینے کا زبردست موقع فراہم کرتا ہے، ایک شارٹ فلم بنانے کا۔ بس اپنے ہی گھر سے اپنے موبائل سے اپنے ہی آئیڈیاز کو شوٹ کیجیئے۔ یہ آپ کو موقع دے گا فلم کو ایکٹ کرنے کا، اسسٹ کرنے کا اور ڈائریکٹ کرنے کا۔

انہوں نے کہا کہ 'اس کے لئے آپ کو بڑا انعام بھی ملے گا۔ اگر آپ چیلنج جیتتے ہیں تو۔ لیکن یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آپ کو اپنے ہی گھر میں رہ کر یہ ویڈیو بنانی ہے۔ کہیں بھی باہر نہیں جانا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.