ETV Bharat / sitara

Film Pathaan Gets Release Date: شاہ رخ کے مداحوں کا انتظار ختم، فلم پٹھان آئندہ سال ہوگی ریلیز - شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی ریلیز تاریخ

شاہ رخ خان کے مداحوں کو جس فلم کا انتظار تھا اس فلم کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے۔ فلم پٹھان کے میکرز یش راج اور خود شاہ رخ خان نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ ویڈیو میں دیپیکا پدوکون، جون ابراہم اور شاہ رخ خان نظر آرہے ہیں۔

شاہ رخ کے مداحوں کا انتظار ختم، فلم پٹھان آئندہ سال ہوگی ریلیز

author img

By

Published : Mar 2, 2022, 1:37 PM IST

شاہ رخ خان کے مداح اپنے پسندیدہ اداکار کو دوبارہ بڑے پردے پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان جلد ہی اپنے مداحوں کے تجسس کو ختم کرنے والے ہیں کیونکہ آج انہوں نے اپنی آئندہ فلم پٹھان کی ریلیز تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ Shah Rukh Khan Announces Pathaan Release Date

شاہ رخ خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ان کی فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگئی۔ اس ویڈیو میں جون ابراہم، دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی ہلکی سی جھلک نظر آرہی ہے۔ اس فلم کو ہندی، تیلگو اور تمل تین زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔

شاہ رخ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' جاتنا ہوں کہ بہت دیر ہوگئی ہے لیکن تاریخ یاد رکھنا، پٹھان کا وقت اب شروع ہوتا ہے۔ 25 جنوری 2023 کو سینماگھروں میں جلد ملتے ہیں۔ فلم ہندی، تمل، تیلگو میں ریلیز ہوگی۔

فلم کا یہ ویڈیو یش راج فلمز کے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ نے بھی شیئر کیا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔ سال 2018 میں ریلیز ہوئی فلم زیرو کے بعد پٹھان شاہ رخ کی پہلی فلم ہوگی۔

مزید پڑھیں: Shilpa Shetty's Next Film : شلپا شیٹی نے اپنی آئندہ فلم کا پوسٹر جاری کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.