بالی ووڈ اداکار کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنے بچوں تیمور اور جہہ علی خان کے ساتھ مالدیپ میں چھٹی مناکر آج بھارت واپس آگئے۔ ممبئی ایرپورٹ پر نظر آئے کرینہ، سیف، جہہ اور تیمور کی تصویریں وائرل ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور اپنی 41 ویں سالگرہ منانے کے لیے مالدیپ گئی ہوئی تھیں جہاں سے انہوں نے اپنی سالگرہ کی تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔
کرینہ نے سیف کے ساتھ اکتوبر 2012 میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ اس بالی ووڈ جوڑے کے دو بیٹے ہیں، تیمور اور جہہ، جو اکثر سرخیوں کی رونق بنے رہتے ہیں۔