مشہور گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم کی تازہ کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔
چینائی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج بالا سبرامنیم کئی دنوں سے کورونا سے لڑرہے ہیں اور پچھلے دنوں ان کی طبیعت بگڑ جانے سے انھیں آئی سی یو داخل کیا گیا تھا۔ ایسے میں یہ خبر راحت پہنچاتی ہیکہ ان کی تازہ کورونا رپورٹ نگیٹیو ہے۔
مذکورہ گلوکار کے بیٹے ایس پی چرن نے یہ اطلاع دی کہ ان کے والد کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے، تاہم ابھی ان کی صحت ٹھیک نہیں ہوئی، اور علاج جاری ہے۔اس موقع پر چرن نے ان کے والد کی صحتیابی کے لئے دعائیں کرنے اور نیک تمناوں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
ایس پی بالا سبرامنیم بھارت کے مشہور گلوکار ہیں، انھوں نے ہندی سمیت ساوتھ کی تمام زبانوں میں مشہور گیت گائے ہیں۔
ہندی فلمز میں ان کی آواز کو شروعاتی دور میں ایکٹر سلمان خان کی آواز سمجھا جاتا تھا، سلمان خان کی متعدد فلمز کے گانے ایس پی نے گائے ہیں۔