ETV Bharat / sitara

سونو سود نے اپنے مداح کو سرپرائز دیا - سونو سود

اداکار سونو سود نے حیدرآباد کے بیگم پٹ پہنچ کر اپنے ایک مداح کو سرپرائز دیا۔انیل جو سونو سود کے بہت بڑے مداح ہیں، انہوں نے اداکار کے نام سے ایک ریسٹورنٹ کی شروعات کی ہے۔

سونو سود نے اپنے مداح کو سرپرائز دیا
سونو سود نے اپنے مداح کو سرپرائز دیا
author img

By

Published : Dec 26, 2020, 7:35 PM IST

حیدرآباد کے انیل کو اس وقت کرسمس کا تحفہ ملا جب بالی ووڈ کے مشہور اداکار سونو سود نے اچانک اسکے ریسٹورنٹ پہنچ کر اسے سرپرائز دیا۔اداکار نے نہ صرف انیل سے ملاقات کی بلکہ کھانا بھی پکایا۔

سونو نے ایگ فرائیڈ رائس بھی بنایا اور اپنے پکائے پکوان کا ذائقہ بھی چکھا۔

انیل کی یہ چھوٹی سی کھانے کی دکان بیگم پٹ میں واقع ہے اور انیل نے اپنے دکان کا نام اداکار سونو سود کے نام پر رکھا ہے، جو اسے مزید خاص بناتی ہے۔

سونو سود نے اپنے مداح کو سرپرائز دیا

اداکار کو اچانک دیکھ کر مقامی لوگوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہوگئی اور تمام لوگوں نے اداکار کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی کھینچوائیں۔

سونو سوڈ نے ریسٹورنٹ میں موجود تمام صارفین کو انیل سے سیکھنے کو کہا اور روزگار کے مواقع اپنانے کی بھی تجاویز دیں۔ ادکار نے نہ صرف ریسٹورنٹ کا معائنہ کیا، بلکہ انیل سے کاروبار کی تفصیلات سے متعلق ضروری چیزیں بھی دریافت کی۔

انیل نے سونو سود سے متاثر ہوکر ایک ریسٹورنٹ کھولا۔

انیل نے کہا کہ' مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ میرے پسندیدہ اداکار میرے ریسٹورنٹ میں آئے'۔

واضح رہے کہ اداکار ابھی اپنے آئندہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں چیرنجیوی اور جنوبی بھارت کے دیگر مشہور اداکار بھی اداکاری کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.