اداکارہ سونم کپور اپنے شوہر آنند آہوجا کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئی ہیں اور اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ اپنی اس خوشی کا اظہار کیا۔اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعہ انہوں نے اپنی مسافت کی کچھ جھلکیاں شیئر کی۔
سونم نے گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری پر تصویریں پوسٹ کی تھی، جس میں انہیں اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ فلائٹ میں ماسک پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا، حالانکہ تب تک یہ خبر نہیں تھی کہ وہ کہاں جارہے ہیں۔
لیکن ان کے حالیہ پوسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لنڈن میں ہیں۔فلائٹ کی کھڑکی سے لی گئی لنڈن کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سونم نے لکھا لنڈن میں واپس آگئی ہوں، اتنا خوبصورت۔
واضح رہے کہ سونم کی آخری فلم دی زویا فیکٹر تھی۔