سونم کپور، آنندآهوجا سے شادی کے بعد لندن شفٹ ہو گئی ہیں۔
تاہم، کام کے سلسلے میں وہ بھارت آتی رہتی ہیں۔
سونم لندن اور بھارت کے درمیان توازن پیدا کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔ جب بھی ان کی کوئی شوٹنگ نہیں ہوتی ہے تو وہ اپنے شوہر کے ساتھ لندن میں ٹائم گذارتی ہیں۔
انیل کپور نے بتایا کہ شادی کے بعد سونم میں تبدیلیاں آئی ہیں اور وہ کھانا بھی بنانے لگی ہیں۔
انیل کپور نے کہا، حالانکہ میں نے ابھی تک ان کے ہاتھ کی کوئی چیز ٹیسٹ نہیں کی ہے، لیکن سنا ہے کہ وہ اچھا کھانا بنالیتی ہیں۔
میرا اورآنند کا رشتہ ایسا ہے جیسے ہم دوست ہیں۔