سناکشی نو برس مکمل ہو نے پر کہا کہ کل ہی کی بات لگتی ہے، انہیں پتہ ہی نہیں چلا کہ وقت کیسے گزر گیا۔
سناکشی نے اپنا سفر بیاں کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا، 9برس پہلے 10ستمبر 2010کا وہ دن جس دن ’دبنگ‘ ریلیز ہوئی تھی یعنی کہ یہ وہ دن تھا جب میں نے ایک اداکارہ ہونے اور آپ تمام کا منورنجن کرنے میں اہل ہونے کے اس خوبصورت سفر کی شروعات کی تھی۔ ایمانداری سے مجھے نہیں پتہ کہ یہ وقت کیسے گزر گیا کیونکہ ابھی بھی یہ کل ہی کی بات لگتی ہے۔
سناکشی سنہا نے ان دنوں ’دبنگ‘ فرینچائزی کے تیسرے پارٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ دبنگ۔3 کے ہدایت کار پربھو دیوا ہیں۔ فلم میں سلمان خان لیڈ رول میں ہیں۔ یہ فلم ہندی کے علاوہ کنڑ، تیلگو اور تمل میں ریلیز ہوگی۔